• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

'بگ بی بولی وڈ کے عظیم ترین فنکار'

شائع July 27, 2013

Amitabh Dilip n Shahrukh 670x350
امیتابھ بچن، دلیپ کمار اور شاہ رخ خان -- فوٹو بشکریہ انڈین ایکسپریس

ہندوستانی سنیما کے سو سال مکمل ہونے کی خوشی میں برطانیہ کے منعقدہ ایک سروے نے امیتابھ بچن کو بولی وڈ کا عظیم ترین سٹار قرار دیا ہے۔

ہفتہ وار برٹش ایشین اخبار میں 'سو عظیم ترین بولی وڈ ستاروں' نامی ایک فہرست شائع ہوئی ہے۔

ان گنت ایوارڈز اور لاتعداد کلاسک فلموں میں کام کرنے والے امیتابھ کو فلم بینوں، نقادوں اور فلمی دنیا سے وابستہ افراد کی اکثریت نے پہلے نمبر پر جگہ دی۔

فہرست کے لیے منعقد سروے میں شائقین، سوشل میڈیا، باکس آفس کے اعداد و شمار، سنیما کے اثرات اور ناقدین کے طرف سے ملنے والی ستائش کو مد نظر رکھا گیا۔

اپنے حیرت انگیز چالیس سالہ فلمی کیریئر میں ستر سالہ بچن نے 'شعلے' اور 'دیوار' جیسی بلاک بسٹر فلمیں دیں۔

انھیں بولی وڈ اور ٹی وی کے درمیان موجود خلا پُر کرنے کیلئے ایک پُل کی حیثیت بھی دی جاتی ہے جب انہوں نے مقبول گیم شو 'کون بنے گا کروڑ پتی' کی میزبانی کی تھی۔

اپنے شائقین میں بگ بی کے نام سے پکارے جانے والے بچن، بولی وڈ کے پہلے اداکار تھے جن کا مومی مجمسہ 'مادام تساؤ' کے میوزیم میں رکھا گیا۔

حال ہی میں انہوں نے ہندوستان کی جانب سے اولمپک کی مشعل بھی 2012 کے لندن گیمز میں اٹھائی تھی۔

سروے نتائج میں خود بچن کی پسندیدہ اور ماضی کے لیجنڈ دلیپ کمار دوسرے جبکہ شاہ رخ خان کو تیسرے نمبر پر جگہ ملی۔

مادھوری ڈکشٹ، بولی وڈ کی خواتین اداکاروں میں پہلی جبکہ مجموعی طور پر چوتھے نمبر پر جگہ بنا پائیں۔

مادھوری نے ہندی سینما کا حصہ ہونے پر فخر ظاہر کیا۔

'مجھے فخر ہے کہ میں اس تحریک کا حصہ ہوں جس سے سنیما بہتر ہو رہا ہے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ کچھ مختلف کرسکیں'۔

انہوں نے مزید کہا: اتنے اونچے مقام پر ہونا اچھا لگتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ میرے کاندھوں پر ایک بھری ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے کہ ہر بار پہلے سے بہتر کام کروں۔ مجھے اپنے کام سے پیار ہے۔

دس بہترین فن کاروں کی اس فہرست میں راج کپور پانچویں، نرگس چھٹے، دیو آنند ساتویں، وحیدہ رحمان آٹھویں، راجیش کھنہ نویں اور سری دیوی دسویں نمبر پر رہیں۔

دیگر نمایاں سٹارز میں سلمان خان کا نمبر گیارہواں، عامر خان چودھویں، دھرمندر پندرہویں، ہیما مالنی اٹھارویں، مدھو بالا چوبیسویں، کاجول تیسویں، ہرتیک روشن بتیسویں، رانی مکھرجی اڑتیسویں، کرینہ کپور تینتالیسویں، سیف علی خان انسٹھویں، پریانکا چوپڑہ چھیاسیویں، اور کترینہ کیف ترانوے نمبر پر ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024