• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

کولمبیا میں قرنطینہ کی خلاف ورزی پر خاتون کو 8 سال قید کا سامنا

شائع March 24, 2020
—  اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

لاطینی امریکی ملک کولمبیا میں ایک خاتون کو اس وقت گرفتار اور قومی ٹیلی ویژن پر شرمندہ کیا گیا جب اس نے نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 سے بچنے کے لیے لازمی قرنطینہ کی خلاف ورزی کی۔

کولمبین میڈیا کے مطابق اس خاتون اور اس کے امریکا میں پیدا ہونے والے شوہر گزشتہ ہفتے کیلیفورنیا سے بوگوٹا پہنچے تھے۔

کیلیفورنیا میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث اس جوڑے کو 2 ہفتے تک ایک ہوٹل میں قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

مگر چند دن بعد وہ دونوں شہر کے نواح میں ایک ریسٹورنٹ پر نظر آئے جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

اس خاتون میں مرض کی کسی قسم کی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں مگر اسے سرجیکل ماسک اور ہتھکڑیاں پہنائی گئیں اور فوجی افسران کے ہمراہ ٹی وی کیمرے کے سامنے کھڑا کیا گیا۔

اس موقع پر وہاں رپورٹر اور میڈیا کے دیگر نمائندے بھی موجود تھے اور ایسا کرنے کی وجہ دیگر افراد کو انتباہ کرنا تھا جو قرنطینہ سے نکل کر باہر گھومنے پر غور کررہے ہوں۔

خاتون کو کہا گیا کہ اسے 4 سے 8 سال قید کی سزا کا سامنا ہوسکتا ہے جبکہ اس کے امریکی شہریت رکھنے والے شوہر کو ملک بد اور جرمانے کی سزا دی جاسکتی ہے۔

خیال رہے کہ کولمبیا میں 20 مارچ کو کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ملک گیر قرنطینہ کا نفاذ کیا گیا جو 19 دن تک برقرار رہے گا۔

طبی عملے، سیکیورٹی فورسز، راشن اور میڈیکل اسٹور کے ملازمین کو اس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024