• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کورونا وائرس: یوٹیوب کا ویڈیو کوالٹی میں کمی کا اعلان

شائع March 24, 2020 اپ ڈیٹ March 25, 2020
— اے ایف پی فائل فوٹو
— اے ایف پی فائل فوٹو

یوٹیوب نے دنیا بھر میں اسٹریمنگ معیار کو گھٹانے کا اعلان کیا ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ یوٹیوب کی جانب سے اس وقت کیا گیا جب گزشتہ ہفتے اس نے یورپ کے صارفین کے لیے اسٹریمنگ کوالٹی کو کم کرنے کا اعلان کیا تھا تاکہ نئے نوول کورونا وائرس کے نتیجے میں گھروں تک محدود افراد کے لیے انٹرنیٹ اسپیڈ کو متاثر ہونے سے بچایا جاسکے۔

اب یوٹیوب میں بائی ڈیفالٹ ویڈیوز اسٹینڈرڈ ڈیفینیشن 480p پر پلے ہوں گی اور اس کا دورانیہ ایک ماہ کا ہوگا۔

تاہم صارفین ویڈیوز کے ریزولوشن کو بڑھا سکیں گے مگر یہ کام مینوئلی ہی ہوسکے گا۔

کمپنی نے بلومبرگ کو ایک بیان میں بتایا کہ ہم دنیا بھر میں حکومتوں اور نیٹ ورک آپریٹرز کے ساتھ کام کریں گے تاکہ اس صورتحال میں انٹرنیٹ پر دباؤ کو کم از کم کیا جاسکے۔

ویسے یوٹیوب واحد کمپنی نہیں جس کی جانب سے اسٹریمنگ کوالٹی کو کم کرکے براڈ بینڈ انٹرنیٹ پر دباؤ کم کیا گیا۔

اس سے قبل نیٹ فلیکس نے بھی یورپ میں اسٹریمنگ کوالٹی کو 25 فیصد تک کم کیا جبکہ ایپل اور ایمیزون کی جانب سے یورپ میں ایسا کیا گیا۔

نیٹ فلیکس کی جانب سے بھارت میں بھی ایسا کرنے کا کہا گیا ہے جبکہ دیگر ممالک میں بھی مقامی انتظامیہ کی درخواست پر ایسا کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے نتیجے میں گھر سے کام کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ اسپیڈ متعدد ممالک میں بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارمز ہی اس سے متاثر نہیں ہوئے بلکہ سونی نے اعلان کیا ہے کہ وہ پلے اسٹیشن ڈاؤن کو یورپ میں سست کر رہی ہے تاکہ تمام برادری کے لیے انٹرنیٹ رسائی کو محفوظ رکھا جاسکے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024