بلاول بھٹو کی لاک ڈاؤن کے دوران عوام سے تعاون کی اپیل
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے عوام سے لاک ڈاؤن کے دوران حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ حکومت سندھ ان کی ضروریات کا خیال کرنے کی پوری کوشش کررہی ہے ساتھ ہی مخیر حضرات سے بھی مدد کی درخواست کی۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران کسی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا اور کسی کو نکالا گیا ہے تو وہ سندھ حکومت سے رابطہ کرے۔
انہوں نے آجروں سے بھی اپیل کی کہ ملازمیں کو بے روزگار نہ کیا جائے اور تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے، اس مشکل وقت سے نکلنے کے بعد سندھ حکومت آپ کو معاوضے کی ادائیگی کرے گی۔