• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
Live Covid 2019

اے پی این ایس کا وزیر اعظم سے کورونا وائرس میں میڈیا ریلیف جاری کرنے کا مطالبہ

شائع March 24, 2020

کراچی: آل پاکستان نیوزپیپر سوسائٹی (اے پی این ایس) نے وزیر اعظم عمران خان سے ان کے ریلیف پیکج میں سے میڈیا انڈسٹری کے واجبات ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اے پی این ایس کے صدر حمید ہارون اور سیکریٹری جنرل سرمد علی نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ وفاقی اور خیبر پختونخوا اور پنجاب کی صوبائی حکومتوں کو ہدایات دی جائیں کہ 6 ارب روپے کے میڈیا کے واجبات ترجیحی بنیاد پر ادا کیے جائیں جس سے بحران کا شکار میڈیا انڈسٹری کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی پھیلانے اور جھوٹی خبروں سے لڑنے میں میں اپنا موثر کردار ادا کرسکے گی۔

اے پی این ایس کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ اخبار معلومات کے لیے مصدقہ ذرائع ہیں اور اس حالات میں جہاں چیزیں بے قابو ہورہی ہیں، یہ اہم ترین ذیعہ ہیں جعلی خبروں اور افواہوں سے لڑنے کا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024