• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

کورونا وائرس: جنوبی کوریا میں چار ہفتے بعد سب سے کم کیسز رپورٹ

شائع March 23, 2020
—فائل فوٹو: رائٹرز
—فائل فوٹو: رائٹرز

جنوبی کوریا میں چار ہفتوں کے بعد کورونا وائرس کے سب سے کم کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ایشیا میں بدترین وائرس کی وبا کے معدوم ہونے کی امیدیں جاگ اٹھی ہیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 64 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے۔

مزید پڑھیں: ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد خطرے میں، کینیڈا ایونٹ سے دستبردار

واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں اب تک مجموعی طور پر 8 ہزار 961 افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 111 ہلاک ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب طبی ماہرین نے خبردار کیا کہ ملک کو ابھی بھی اس انفیکشن کے خلاف طویل جنگ کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ یورپ اس وقت وبائی مرض کا مرکز ہے۔

اٹلی میں اتوار کے روز 651 نئی اموات کی اطلاعات موصول ہوئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 476 ہوگئیں۔

دوسری جانب اسپین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 462 افراد کی ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد 2 ہزار 182 ہوگئی۔

جنوبی کوریا نے کورونا وائرس کا کس طرح مقابلہ کیا؟

جنوبی کوریا میں ہر روز تقریباً 20 ہزار افراد کے کورونا وائرس سے متعلق طبی ٹیسٹ کیے گئے۔

ملک بھر کے سرکاری اور نجی لیبارٹریوں کا ایک جال بچھایا گیا اور درجنوں ایسے مراکز مہیا کیے گئے جہاں علامات کے حامل افراد طبی معائنہ کراسکتے تھے۔

جنوبی کوریا نے 2015 میں مشرق وسطی میں ریسپری سنڈروم (میرس) پھیلنے کے بعد اس طریقہ کار کو اپنایا ہے جب جنوبی کورویا میں 36 افراد کی موت واقع ہوئی تھی جو سعودی عرب کے بعد مرس کی بیماری کے حوالے سے دوسرے نمبر پر تھا۔

مزیدپڑھیں: کورونا وائرس: ماہرین صحت کا شادی شدہ جوڑوں کو اہم مشورہ

یاد رہے کہ کورونا وائرس کا آغاز چین کے شہر ووہان سے ہوا تھا جہاں صرف چین میں وائرس سے تین ہزار سے زائد ہلاکتیں رپورٹ ہوئی تھیں۔

ابتدائی طور پر یہ وائرس صرف چین تک محدود تھا لیکن بعدازاں یہ مشرق وسطیٰ اور یورپ میں انتہائی تیزی سے پھیلنے لگا اور اٹلی میں اب تک سب سے زیادہ 5ہزار 476 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

دنیا بھر میں اب تک وائرس سے 14ہزار 790 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 3 لاکھ 43 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

چین اور اٹلی کے بعد اب امریکا کورونا وائرس سے متاثرہ تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔

22 مارچ تک دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہوگئی تھی۔

صرف امریکا میں گزشتہ روز یعنی اتوار تک 13 ہزار 931 نئے کیسز آنے سے وہاں مجموعی طورپر 38 ہزار 138 متاثرین ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے پھیلاؤ نے شہزادہ ولیم کے 'بادشاہ' بننے کی راہ ہموار کردی

کورونا وائرس کے سبب اولمپکس 2020 کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے اور کینیڈا اولمپکس سے دستبردار ہونے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

جاپان کے وزیر اعظم شنزو ابے نے بھی پہلی مرتبہ تسلیم کیا تھا کہ اولمپکس ملتوی ہو سکتے ہیں۔

امریکا میں وائرس سے متاثرہ 708 کی حالت نازک ہے اور سانس کی اس مہلک بیماری سے 396 افراد پہلے ہی دم توڑ چکے ہیں جن میں 94 نئی اموات بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب امریکا میں وفاقی حکومت نے ریاستوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ لوگوں کو گھر میں رہنے کی ہدایت کریں اور اگر وہ ایسا کریں گے تو انہیں مالی اور انتظامی مدد فراہم کی جائے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024