• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
Live Covid 2019

لاک ڈاؤن سے ہاکرز، میڈیا ورکرز کو استثنیٰ دینے پر اے پی این ایس کا اظہار تشکر

شائع March 23, 2020

نوول کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سندھ میں لگائے گئے 15 روزہ لاک ڈاؤن سے اخبار فروش (ہاکرز) اور میڈیا ورکرز کو استثنیٰ دینے پر آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) نے سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں اے پی این ایس کے صدر حمید ہارون اور سیکریٹری جنرل سرمد علی نے لاک ڈاؤن سے ہاکرز اور میڈیا ورکرز کو ضروری خدمات کے اراکین قرار دے کر استثنیٰ دینے کے فیصلے پر سندھ حکومت کی تعریف کی۔

بیان کے مطابق اے پی این ایس کا ماننا ہے کہ صوبائی حکومت کا فیصلہ کورونا وائرس سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی جعلی خبروں کو روکنے میں مدد دے گا کیونکہ اخبار اور نیوز چینلز لوگوں کو صرف معتبر خبریں فراہم کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے اتوار کو لاک ڈاؤن کے فیصلے میں اخبار فروشوں اور میڈیا ورکرز کو صوبے میں نقل و حرکت کی پابندی سے مستثنی کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024