• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

ہولی وڈ اداکار ادریس البا کی اہلیہ بھی کورونا وائرس سے متاثر

شائع March 23, 2020
ادریس البا میں گزشتہ ہفتے کورونا کی تشخیص ہوئی — فائل فوٹو
ادریس البا میں گزشتہ ہفتے کورونا کی تشخیص ہوئی — فائل فوٹو

ہولی وڈ کے نامور اداکار ادریس البا میں گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد اب ان کی اہلیہ میں بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوچکی ہیں۔

ادریس البا کی اہلیہ سبرینا ڈاؤری البا نے اپنے شوہر میں کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد انہیں تنہا چھوڑنے سے انکار کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: ہولی وڈ اداکار ادریس البا میں کورونا وائرس کی تشخیص

اور اوپرا ونفرے کو دیے ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے اس فیصلے کو صحیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس وقت صرف یہی محسوس ہوا کہ وہ اپنے شوہر کا خیال رکھیں۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ادریس البا میں کورونا کی تصدیق کے بعد انہوں نے اور اہلیہ نے ایک ساتھ قرنطینہ کرنے کا ٖفیصلہ کیا تھا۔

اوپرا ونفرے کو ویڈیو کال پر انٹرویو کے دوران اداکار کا کہنا تھا کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ضرور ہیں لیکن بہترین محسوس کررہے ہیں۔

جبکہ ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان میں کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں البتہ ٹیسٹ کے نتائج میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔

سبرینا کے مطابق حیران کن بات یہ ہے کہ اس وائرس سے متاثر ہونے کے باوجود بہت سے افراد میں علامات ظاہر نہیں ہورہی تاہم وہ دوسروں کو اس وائرس سے متاثر کرسکتے ہیں۔

ادریس البا اس وقت امریکی ریاست نیو میکسیکو میں اپنی ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے جب ان میں کورونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد انہوں نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ وہیں قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہولی وڈ اداکار ٹام ہینکس اور اہلیہ میں کورونا کی تشخیص

انٹرویو کے دوران دونوں نے بتایا کہ وہ قرنطینہ میں اکٹھے کھیل کھیل کر وقت کاٹ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ہولی وڈ اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جبکہ سابق بونڈ گرل اولگا کیورلیکنکو کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024