• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
Live Covid 2019

بلاول بھٹو کا لاک ڈاؤں سے متعلق وفاق کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ

شائع March 23, 2020

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر وفاقی حکومت کو قومی پالیسی بنانے اور لاک ڈاؤں سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ خدانخواستہ اگر کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھی تو ملک کا موجودہ صحت عامہ کا نظام اس کا سامنا کرنے کی بلکل بھی سکت نہیں رکھتا۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں وسیع تر ہم آہنگی و اتحاد کو فروغ اور جامع لائحہ عمل کے لیے آل پارٹیز کانفرنس کے لیے سیاسی قیادت سے رابطہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اٹلی کو آج جس صورتحال کا سامنا ہے وہ لاک ڈاؤن سمیت درست وقت پر درست اقدامات اٹھانے میں تاخیر کا نتیجہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج غریب عوام کا عذر دے کر لاک ڈاؤن نہ کرنے والے یہ بھی بتائیں کہ بجٹ میں انہوں نے اسی غریب عوام کو کیا رلیف دیا تھا؟

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے لاک ڈاؤن میں پہل کی ہے اور یہ اقدام وزیراعلی مراد علی شاہ نے اکیلے نہیں اٹھایا، انہوں یہ فیصلہ کرنے سے پہلے اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لیا تھا۔

اس خبر کی تفصیلات جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024