• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
Live Covid 2019

انٹرنیٹ پر لاک ڈاؤن کا اطلاق نہ کیا جائے، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی

شائع March 22, 2020

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کورونا پر قائم نیشنل کوارڈینشن کمیٹی کے فوکل پرسن خط لکھا ہے کہ ملک میں لاک ڈاون کے دوران لوگوں کا رابطہ صرف ٹیلی فونک اور انٹرنیٹ سے ہی ممکن ہے اس لیے ان سروسز کومستثنیٰ قرار دیا جائے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کا کاروبار اور ایک دوسرے سے رابطے کا ذریعہ بحال رہنا چاہے، تمام بڑے شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون رابطوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس وقت تمام امور کا انحصار ٹیلی کمیونیکیشن اور انٹرنیٹ پر ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن کی سروسز پر لاک ڈاؤن کا اطلاق نہ کیا جائے اور تمام ٹیلی کام آپریٹرز کی فرنچائزز اور سروس سینٹر کھلے رکھے جائیں۔

فوکل پرسن کے نام خط میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ موبائل کارڈز اور ایزی لوڈ کی دکانوں کو بھی کھلا رکھنے کی اجازت دی جائے اسی طرح کال سینٹرز اور ڈیٹا سینٹرز کو بھی استثنی دی جائے۔

مراسلے کے مطابق ٹیلی فون ایکسچینج اور ایم ایس سیز، آپٹیکل فائیبر، زیر سمندر کیبل نیٹ ورکس کے دفاتر پر بھی لاک ڈاؤن کا اطلاق نہ کیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024