• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان پہنچنے والا امریکی عہدیدار وائرس کا مشتبہ مریض قرار

شائع March 22, 2020
انہوں نے بتایا کہ رازداری کے پیش نظر ہم اضافی معلومات شیئر کرنے کے اہل نہیں ہیں۔ —اے ایف پی
انہوں نے بتایا کہ رازداری کے پیش نظر ہم اضافی معلومات شیئر کرنے کے اہل نہیں ہیں۔ —اے ایف پی

اسلام آباد: پاکستان پہنچنے والے امریکی عہدیدار کو کورونا وائرس کا مشتبہ کیسز قرار دے دیا گیا۔

علاوہ ازیں تبلیغی جماعت کے ساتھ اسلام آباد میں رہائش پذیر کرغزستان کا شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہوگیا۔

مزیدپڑھیں: کورونا وائرس: 'پاکستان سمیت دیگر قرضے میں دبے ممالک کو ریلیف ملنا چاہیے'

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی سفارتکار کے ذرائع نے بتایا کہ ’ہم اسلام آباد میں سفارتخانے کے ملازم سے متعلق وائرس کیس کی اطلاعات سے آگاہ ہیں۔

انہوں نے باتیا کہ رازداری کے پیش نظر ہم اضافی معلومات شیئر کرنے کے اہل نہیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جب سفارتخانے کا مذکورہ ملازم 21 مارچ کو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا تو اس میں بیماری کی علامات ظاہر تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ ’فی الحال اس ملازم کی اسکریننگ کی جارہی ہے‘۔

دوسری جانب وزارت قومی صحت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ امریکی عہدیدار میں کورونا وائرس کے اثار کی بنیاد پر انہیں دوسرے مسافروں سے الگ کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھین: سندھ میں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے فوج طلب کرنے کی درخواست

انہوں نے کہا ’مذکورہ شخص ہسپتال منتقل نہیں کیا جاسکا جبکہ سفارت خانے کے عہدیداروں نے مشتبہ مریض قرنطینہ میں رکھنے کا کہا۔

ڈان کو دستیاب دستاویز کے مطابق ’ 19 سالہ عہدیدار قطر ایئرویز کی فلائٹ نمبر 632 کے ذریعے پاکستان پہنچا اور ’پرسنل ڈیکلیئریشن آف اوریجن‘ فارم کے ایڈریس میں ’امریکی سفارتخانے‘ کا نام لکھا تھا۔

سوال کے جواب میں ایک عہدیدار نے بتایا کہ جب وہ ہوائی اڈے پر اترا تو اس کے جسم کا درجہ حرارت 101 ڈگری فارن ہائیٹ تھا۔

دوسری جانب پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ایک ڈاکٹر کے مطابق کرغزستان کے رہائشی میں کورونا وائرس کے طبی ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریض تبلیغی جماعت کے ساتھ اسلام آباد کے بھارہ کہو میں رہائش پذیر تھا۔

حکام نے اس مسجد کو سیل کردیا جس میں کرغزستانی ٹھہرا ہوا تھا اور ان لوگوں کے بارے میں معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں جو اس کے ساتھ رابطے میں آئے تھے۔


یہ خبر 22 مارچ 2020 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024