• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

اسلام آباد: ڈپلومیٹک ایریا سے برطانوی سفارتکار کی لاش برآمد

شائع March 21, 2020
—فائل/فوٹو: ڈان
—فائل/فوٹو: ڈان

اسلام آباد میں تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں فلیٹ سے 65 سالہ برطانوی سفارت کار کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق 65 سالہ برطانوی شہری کی لاش ڈپلومیٹک ایریا میں فلیٹ سے برآمد ہوئی جن کی شناخت برین جارج رابنسن کے نام سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد: امریکی سفارت خانے کی گاڑی اور کار میں تصادم، خاتون ہلاک

پولیس کا کہنا تھا کہ برین جارج رابنسن برطانوی سفارت خانے میں تھرڈ سیکریٹری کی حیثیت سے تعینات تھے۔

پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر کارروائی کے لیے پولی کلینک منتقل کر دیا۔

برطانوی سفارت کار کی موت کے حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ برین جارج رابنسن کی موت کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی۔

پولیس نے کہا کہ لاش تین سے چار دن پرانی ہے اور پوسٹ مارٹم کے بعد ہی وجہ موت سامنے آئے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024