گلگت بلتستان: کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کی حالت تشویشناک
پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے اور گلگت بلتستان میں وائرس کا علاج کرنے والے نوجوان ڈاکٹر بھی انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا وائرسکے مریضوں کا علان کرنے والے ڈاکٹر اسامہ رات 12 بجے گھر گئے تھے اور صبح 11بجے انہیں بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا۔
ہسپتال میں نوجوان کی حالت تشویشناک ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ ان کی بیماری کی وجہ معلوم کرنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے
محکمہ صحت گلگت بلتستان کے فوکل پرسن شاہ زمان نے ڈاکٹر اسامہ کی موت کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلائی گئی، مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر موجود ہے اور انہیں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔