• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

نیدرلینڈ میں ٹوائلٹ پیپرز کی وافر دستیابی یقینی بنانے کا اعلان

شائع March 21, 2020
—  رائٹرز فوٹو
— رائٹرز فوٹو

دنیا بھر میں نئے نوول کورونا وائرس کے نتیجے میں متعدد شہروں کو بند کردیا گیا ہے جس کے نتیجے میں لوگوں نے اشیائے خورونوش کی اتنی زیادہ خریداری کیے ہے ان کی قلت ہوگئی ہے۔

مگر امریکا اور یورپ میں ایک ایسی چیز بھی نایاب ہوچکی ہے جس کی پاکستان میں کوئی خاص اہمیت نہیں اور وہ ہے ٹوائلٹ پیپر، مگر ایک ملک ایسا ہے جس کے پاس یہ اتنی تعداد میں ہے کہ ایک دہائی تک بھی قلت کا خطرہ نہیں۔

درحقیقت یہ دلچسپ اعلان نیدرلینڈ کے وزیراعظم نے کیا ہے اور انہوں نے عوام کو کہا ہے کہ وہ فکرمند مت ہوں کہ ہمارے ملک میں ٹوائلٹ پیپر ختم نہیں ہوں گے۔

نیدرلینڈ کے وزیراعظم مارک ریوٹ نے جمعرات کو یہ اعلان کیا اور ان کا کہنا تھا کہ ٹوائلٹ پیپر اب دکانوں میں پھر مل رہے ہیں جو کہ گزشتہ ہفتے لوگوں کی خریداری کے جنون میں غائب ہووگئے تھے۔

خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق ہمارے ملک میں ٹوائلٹ پیپر کا اتنا ذخیرہ ہے جو اگلے 10 برسوں کے لیے بھی کافی ہے، لوگوں کو اس بارے میں فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کا آغاز گزشتہ سال کے آخر میں چین کے شہر ووہان سے ہوا تھا جو پھیل کراب 180 سے زائد ممالک تک پہنچ چکی ہے جس کے نتیجے میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 11 ہزار سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر میں اسکولوں، خریداری کے مراکز، ریسٹورنٹس اور متعدد مقامات کو بند کیا جاچکا ہے جبکہ متعدد شہروں میں لوگوں کو گھروں تک محدود کردیا گیا ہے اورر انتہائی ضرورت پر ہی انہیں باہر جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔

اسی بندش کے نتیجے میں لوگوں کے اندر سوداسلف، ادویات اور دیگر اشیا کی خریداری کے حوالے سے پریشان دیکھنے میں آئی کیونکہ انہیں ڈر تھا کہ آنے والے ہفتوں بلکہ مہینوں تک وہ گھروں میں قید نہ رہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024