• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’گیم آف تھرونز‘ کی اداکارہ اندرا ورما میں کورونا کی تشخیص

شائع March 20, 2020
اداکارہ نے خبر کا اعلان انسٹاگرام پر کیا، فوٹو: فائل
اداکارہ نے خبر کا اعلان انسٹاگرام پر کیا، فوٹو: فائل

شہرہ آفاق پولیٹیکل تھرلر ڈراما فلم ’گیم آف تھرونز‘ میں اہم کردار نبھانے والی برطانوی اداکارہ اندرا ورما بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئیں۔

46 سالہ اداکارہ نے اس خبر کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دوستوں کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوچکی ہیں جبکہ لکھا کہ آپ سب لوگ اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ نے لکھا کہ ’میں اس بیماری کے باعث اپنے بستر پر لیٹی ہوں اور یہ کوئی اچھا احساس نہیں ہے‘۔

اندرا نے مزید لکھا کہ ’اس وبائی بیماری کے باعث دنیا میں ہمارے اور دوسرے لوگوں کے شوز متاثر ہوئے ہیں‘۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کا شکار ہونے والی نامور شخصیات

یاد رہے کہ ’گیم آف تھرونز‘ کے ایک اور اداکار کرسٹوفر ہیوج نے بھی 16 مارچ کو اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے تصدیق کی تھی کہ وہ کورونا کا شکار بن گئے ہیں۔

انہوں نے پوسٹ میں تصدیق کی تھی کہ ان کی صحت بہتر ہے اور کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد انہوں نے اور ان کے اہل خانہ نے خود کو کمرے تک محدود کردیا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

خیال رہے کہ برطانیہ میں 2 ہزار 716 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 137 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024