• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بلوچستان: کوئلے کی کان میں دھماکے سے 7 مزدور جاں بحق، 3 زخمی

شائع March 20, 2020
کان میں دھماکے سے 3 مزدور شدید زخمی بھی ہوئے، شفقت فیاض  فائل فوٹو / ڈان نیوز
کان میں دھماکے سے 3 مزدور شدید زخمی بھی ہوئے، شفقت فیاض فائل فوٹو / ڈان نیوز

بلوچستان کے علاقے ڈیگاری مچھ میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 7 کان کن جاں بحق ہوگئے۔

چیف انسپیکٹر مائنز شفقت فیاض نے کہا کہ کان میں دھماکے سے 3 مزدور شدید زخمی بھی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو عملے کے گھنٹوں کے آپریشن کے بعد کان سے تمام لاشوں کو نکال لیا گیا جبکہ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

شفقت فیاض کا کہنا تھا کہ اس وقت دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: کوئلے کی کان میں دھماکا، 3 کان کن جاں بحق

خیال رہے کہ کانوں میں کام کرنے والوں کے لیے مخدوش حالات ہونے کی وجہ سے بلوچستان میں آئے روز کان کن مختلف حادثات میں جاں بحق ہوتے ہیں۔

مائنز اینڈ منرلز ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 19 برس میں بلوچستان میں ایسے حادثات میں ایک ہزار سے زائد کان کن جاں بحق ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024