• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm
Live Covid 2019

وزیر اعظم کا کورونا وائرس کے منفی اثرات سے بچانے کیلئے معاشی پیکج لانے کا اعلان

شائع March 20, 2020

وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے سبب ملک کی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کے پیش نظر مختلف صنعتوں کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ منگل کو وائرس سے مقابلے کے لیے ایک معاشی پیکج کا اعلان بھی کیا جائے گا جس میں ہر صنعت کو تحفظ فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ اس کشمکش کی صورتحال کا مقابلہ کر سکیں اور ہم انہیں کورونا وائرس کے منفی اثرات سے بچا سکیں۔

عمران خان نے کہا کہ میں منگل کو تعمیراتی صنعت کو خصوصی مراعات دینے کا اعلان کروں گا اور اس کا مقصد لوگوں کو نوکریوں کے مواقع فراہم کرنا ہے، ہمارے پاس اس طرح کی سہولیات نہیں ہیں لہٰذا ایسا نہ ہو کہ ہم لاک ڈاؤن کر کے لوگوں کو کورونا سے بچانا چاہیں اور وہ بھوک و افلاس سے مر جائیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024