کورونا وائرس کے باعث مزید ٹرینیں معطل
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید حمد نے کورونا وائرس کے خدشے کے باعث 34 ریل گاڑیوں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک سو 34 سے کم کردی ہیں اور اب ایک سو ٹرینیں ٹریک پر چلا کریں گی جس میں 12 سے 15 ٹرینیں فریٹ کی چلانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ جن مسافروں نے اپنی منزل پر پہنچنے کے لیے ٹکٹیں بک کروائی تھیں وہ بند ہونے والی ٹرینوں کے بجائے کسی بھی ٹرین سے جا سکتے ہیں یا ٹکٹیں واپس لے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب تک ریلوے نےبند ہونے والی ریل گاڑیوں کی وجہ سے 8 کروڑ روپے واپس کردیے ہیں۔
تفصیل یہاں پڑھیں۔