• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بھارتی گلوکارہ میں کورونا کی تصدیق، سفری تاریخ خفیہ رکھنے کا الزام

شائع March 20, 2020 اپ ڈیٹ March 21, 2020
بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور ، فوٹو: فائل
بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور ، فوٹو: فائل

بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کا اعلان اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا۔

کنیکا کپور کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج جمعے (20 مارچ) کے روز مثبت آئے جس کے بعد انہوں نے اس حوالے سے پوسٹ جاری کی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں دو تصاویر شیئر کی جس میں سے ایک دنیا کی ماسک پہنے ہوئے تصویر تھی جبکہ دوسری ان کی سیلفی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

گلوکارہ نے لکھا کہ ’گزشتہ 4 دنوں سے مجھے نزلہ ہو رہا، جس کے بعد میں نے کورونا کا ٹیسٹ کروایا اور اب اس کے نتائج مثبت آگئے ہیں، میں نے اور میری فیملی نے مکمل قرنطینہ کرلیا ہے اور ہم ڈاکٹر کے مشورے پر عمل کر رہے ہیں‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’10 روز قبل ایئرپورٹ پر میری اسکریننگ ہوئی، جس کے بعد میں گھر آگئی، چار روز قبل مجھ میں کورونا کی علامات ظاہر ہوئیں‘۔

کنیکا کپور نے تمام لوگوں سے خود کو قرنطینہ کرنے کی درخواست کی جبکہ علامات سامنے آنے پر ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ بہتر محسوس کر رہی ہیں جبکہ صرف ہلکے سے بخار اور نزلے کا سامنا ہے۔

کنیکا کے مطابق ’ہم سب اس صورتحال سے بغیر کسی افراتفری اور خوف و ہراس کے صرف اس ہی صورت نکل سکتے ہیں اگر ہم ماہرین اور اپنی مقامی، ریاستی اور مرکزی حکومت کی ہدایات کو سنیں‘۔

انہوں نے پوسٹ کے آخر میں سب کو اپنا خیال رکھنے کا پیغام بھی دیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دوسری جانب انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ میں گلوکارہ کنیکا کپور پر الزام لگایا گیا کہ کچھ روز قبل وہ لندن سے لکھنؤ آئی تھیں جس کے بعد انہوں نے حکام کو اپنے دورے کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا تھا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ گلوکارہ حال ہی میں لکھنؤ میں ایک تقریب میں شریک بھی ہوئی تھیں جہاں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

41 سالہ گلوکارہ لکھنؤ کے کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، جن کی ٹیسٹ رپورٹس بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

اس کے علاوہ گلوکارہ کے ہسپتال جانے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی۔

یاد رہے کہ کنیکا کپور کا شمار بولی وڈ کی کامیاب گلوکاراؤں میں کیا جاتا ہے، وہ ’بےبی ڈول‘، ’جنم جنم‘، ’امبر سریا‘ اور ’بیٹ پہ بوٹی‘ جیسے مقبول گانے گاچکی ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے جبکہ 194افراد متاثر ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 31 دسمبر کو چینی حکام نے عالمی ادارہ صحت کو نوول کورونا وائرس کی وبا سے آگاہ کیا تھا جسے 20 فروری 2020 کو سارز کوو 2 کا نام دیا گیا جبکہ اس سے ہونے والی بیماری کو کووڈ 19 کا نام دیا گیا۔

یہ وبا چین کے شہر ووہان میں سامنے آئی تھی جس کے بعد اس نے دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024