پاکستانی شہریوں کا بھرپور خیال رکھنے پر چین کا شکریہ، فردوس عاشق اعوان
وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران پاکستانی طلبہ کا اپنے شہریوں کی طرح بھرپور خیال رکھنے پر چینی حکام اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اوورسیز پاکستانز فاؤنڈیشن نے این ڈی ایم اے کے اشتراک سے چین میں پاکستانی طلبہ کے لیے خوراک پہنچائی۔











لائیو ٹی وی