• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

یورپ میں کورونا وائرس کے مریض ایک لاکھ سے زائد

شائع March 20, 2020
کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے نصف افراد کا تعلق یورپ سے ہے—فوٹو: اے ایف پی
کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے نصف افراد کا تعلق یورپ سے ہے—فوٹو: اے ایف پی

20 مارچ کی صبح تک دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 44 ہزار 532 تک جا پہنچی تھی جس میں سے ایک لاکھ سے زائد مریضوں کا تعلق صرف یورپی ممالک سے تھا۔

دنیا بھر میں 2 لاکھ 44 ہزار سے زائد مریضوں میں سے 81 ہزار چین جب کہ ایک لاکھ 2 ہزار سے زائد مریضوں کا تعلق یورپی ممالک سے ہے۔

چین کے بعد اس وقت کورونا وائرس کو یورپی ممالک اور خاص طور پر بحیرہ روم کے ساحل پر موجود ممالک جن میں اٹلی، اسپین اور فرانس جیسے ممالک شامل ہیں، وہاں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

کورونا وائرس سے متعلق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور امریکی صحت سے متعلق اداروں سمیت کورونا وائرس سے متعلق کام کرنے والے دیگر عالمی اداروں کے مشترکہ آن لائن میپ کے مطابق 20 مارچ کی صبح تک یورپ میں وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہو چکی تھی۔

ایک لاکھ میں سے صرف اٹلی میں ہی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 41 ہزار 35 تک جا پہنچی تھی اور وہاں ہلاکتوں کی تعداد 3400 سے زائد ہوچکی تھی اور اٹلی میں ہونے والی ہلاکتیں چین سے زیادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے 19 مارچ تک 2 لاکھ 22 ہزار افراد متاثر، 9 ہزار سے زائد ہلاک

چین میں مجموعی طور پر 20 مارچ کی صبح تک مریضوں کی تعداد 81 ہزار 199 تک جا پہنچی تھی جن میں سے 90 فیصد مریض صحت یاب بن چکے تھے جب کہ وہاں ہلاکتوں کی تعداد 3200 کے قریب تک جا پہنچی تھی۔

یورپ میں اٹلی کے بعد سب سے زیادہ مریض اسپین میں ہیں، جہاں 20 مارچ کی صبح تک مریضوں کی تعداد 18 ہزار 77 سے زائد ہو چکی تھی اور وہاں پر ہلاکتوں کی تعدا 833 تک جا پہنچی تھی۔

اسپین اور اٹلی کی طرح یورپ کے دیگر ممالک میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور جرمنی جرمنی 15 ہزار 320 مریضوں کے ساتھ یورپ کا تیسرا بڑا متاثر ملک بن چکا ہے۔

اسی طرح فرانس 11 ہزار 10 مریضوں کے ساتھ چوتھے، سوئٹزرلینڈ 4 ہزار 164 مریضوں کے ساتھ پانچویں، برطانیہ 2 ہزار 716 مریضوں کے ساتھ چھٹے، نیدرلینڈ 2 ہزار 468 مریضوں کے ساتھ ساتویں، آسٹریا 2 ہزار 13 مریضوں کے ساتھ آٹھویں، بیلجیم 1795 کے ساتھ نویں اور ناروے 1781 مریضوں کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔

سویڈن میں بھی مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور وہاں پر 20 مارچ کی صبح تک متاثرہ افراد کی 1439 تک جا پہنچی تھی جب کہ ڈنمارک میں بھی 1225 افراد کورونا وائرس کا شکار بن چکے تھے۔

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہونے والی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 20 مارچ کی صبح تک 10 ہزار 30 تک جا پہنچی تھی جس میں سے 6 ہزار کے قریب ہلاکتیں صرف یورپ میں ہوئیں جن میں سے 3400 سے زائد ہلاکتوں کے ساتھ اٹلی سرفہرست تھا۔

مزید پڑھیں: اٹلی میں چین سے زیادہ اموات، کورونا وائرس سے 3ہزار 245 افراد ہلاک

اسپین میں ہلاکتوں کی تعداد 833 تک جا پنچی تھی، اسی طرح فرانس میں 372 اور برطانیہ میں 137 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

یورپی ملک نیدرلینڈ میں 70 سے زائد، جرمنی میں 40 سے زائد اور سوئٹزرلینڈ میں بھی 40 سے زائد ہلاکتیں ہو چکی تھیں۔

دنیا بھر میں ہونے والی ہلاکتوں میں سے جہاں نصف یورپی ممالک میں ہوئی ہیں، وہیں 3 ہزار سے زائد ہلاکتیں چین اور 1300 کے قریب ہلاکتیں ایران میں ہوئی ہیں اور باقی دیگر ممالک میں مجموعی طور پر ڈیڑھ ہزار کے قریب ہلاکتیں ہوئی ہیں اور ان میں جنوبی کوریا اور امریکا جیسے ممالک بھی شامل ہیں۔

کورونا سے متاثر یورپ کے 15 ممالک، چین اور ایران کی ہلاکتیں دنیا کے دیگر 150 ممالک سے زیادہ ہیں۔

کورونا وائرس سے دیگر 150 ممالک میں امریکا میں 110 سے زائد، جنوبی کوریا میں 95 سے زائد جب کہ جاپان میں 33 ہلاکتیں ہوچکی ہیں اور باقی کے تقریبا ایک درجن ممالک میں 20 سے کم ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

پاکستان اور بھارت سمیت 2 درجن کے قریب ممالک میں ہلاکتوں کی تعداد 5 سے بھی کم ہے جب کہ تین درجن کے قریب ممالک میں کورونا وائرس سے ایک ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024