• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کورونا وائرس: آمنہ شیخ کا گھروں میں موجود بچوں کی تربیت سے متعلق مشورہ

شائع March 20, 2020
آمنہ شیخ کے ہاں اگست 2015 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، فوٹو: انسٹاگرام
آمنہ شیخ کے ہاں اگست 2015 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، فوٹو: انسٹاگرام

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلے خوف کے باعث بہت سے ممالک میں اسکول بند کردیے گئے ہیں تاکہ اس وقت بچے اپنے گھروں تک ہی محدود رہیں۔

اس موقع پر سوشل میڈیا پر صارفین والدین کو کئی مشورے بھی دیتے نظر آرہے ہیں کہ ایسے موقع پر جب اسکولز بند ہیں تو بچوں کو کس قسم کی سرگرمیوں کے ساتھ مصروف رکھا جاسکتا ہے۔

اس ہی حوالے سے شوبز کی نامور شخصیت اداکارہ آمنہ شیخ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ ویڈیوز جاری کیں جس میں وہ اپنی بیٹی کو ایک دلچسپ کہانی سناتی نظر آئیں۔

آمنہ شیخ نے اس ویڈیو میں والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کو گھروں میں تعلیم دیں اور اردو کی کہانیاں سنائیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ نے ثنا شاہد کی جانب سے تحریر کردہ ایک کتاب ’عابد کی توبہ‘ اپنی بیٹی کو سنائی، جبکہ اپنی ویڈیو کو ’اردو کہانیاں بچوں کے لیے‘ کا کیپشن بھی دیا۔

مزید پڑھیں: آمنہ شیخ اور محب مرزا کے گھر بیٹی کی آمد

آمنہ شیخ نے ’عابد کی توبہ‘ کے علاوہ اپنی بیٹی کو ’میری رنگین دنیا‘ نام کی کہانی بھی سنائی جس کی ویڈیو انسٹاگرام کے ساتھ ساتھ یوٹیوب پر بھی شیئر کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کہانی کی کتاب ’عابد کی توبہ‘ 8 سے 9 سال کے بچوں کے لیے ہے جو ان کی اخلاقی تربیت میں مدد دے سکتی ہے، ہیراماؤنٹ کی جانب سے شائع کردہ یہ کتاب 100 روپے میں دستیاب ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 453 ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کا مقامی طور پر منتقل ہونے والا پہلا کیس

ملک میں 26 فروری کو پہلا کیس سامنے آنے کے بعد سب سے پہلے سندھ میں ابتدائی طور پر 2 روز کے لیے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا بعد ازاں ان تعطیلات میں 2 ہفتوں کی توسیع کردی گئی تھی۔

تاہم کورونا وائرس کے مزید کیسز آنے کے باعث سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں قبل از وقت موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے 31 مئی تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

علاوہ ازیں کورونا وائرس کے پیش نظر وفاقی سطح پر ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند کیے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024