• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

خیبر پختونخوا: پولیس اسٹیشن پر حملے میں 2 کانسٹیبل شہید

شائع March 20, 2020
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد نے تھانے پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا—فائل فوٹو: رائٹرز
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد نے تھانے پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا—فائل فوٹو: رائٹرز

اورکزئی قبائلی ضلع کے بالائی سب ڈویژن کے علاقے ارغونجا میں پولیس اسٹیشن پر حملے کے نتیجے میں 2 کانسٹیبل شہید ہوگئے۔

بدھ کی شب پیش آنے والے اس واقعے سے متعلق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد نے تھانے پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کانسٹیبل یحییٰ اور کانسٹیبل اختر جانان شہید ہوگئے۔

مزیدپڑھیں: شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 4 جوان شہید

علاوہ ازیں جمعرات کو ضلعی ہیڈکوارٹرز میں شہدا کی نماز جنازہ ادا کی گئی، جس میں سینئر افسران اور قابل ذکر افراد نے شرکت کی۔

بعد ازاں دونوں کانسٹیبل کے جسد خاکی کو ان کے آبائی گاؤں روانہ کردیا گیا۔

ادھر نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس افسر نثار احمد خان نے بتایا کہ پولیس اور فرنٹیئر کور کے اہلکار مشترکہ طور پر تھانے میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شرپسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے تھانے پر حملہ کیا اور فرار ہوگئے۔

مزیدپڑھیں: ڈی آئی خان: فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے کرنل شہید

ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا علاقے میں اضافی نفری بھیج دی گئی اور سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں بدھ کے روز عسکریت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک افسر سمیت تین فوجی جوان شہید ہوگئے تھے۔

دتہ خیل میں انٹیلی جنس بنیاد پر ہونے والے اسی آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے تھے۔


یہ خبر 20 مارچ 2020 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024