• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نوکیا کے پہلے 5 جی فون سمیت 3 فونز متعارف

شائع March 20, 2020

نوکیا نے اپنے پہلے 5 جی فون سمیت مجموعی طور پر 3 نئے اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے ہیں۔

ایک آن لائن ایونٹ کے دوران ایچ ایم ڈی گلوبل کی جانب سے پہلے فائیو جی فون نوکیا 8.3، نوکیا 5.3 اور نوکیا 1.3 فونز متعارف کرائے گئے۔

کمپنی کا تو دعویٰ ہے کہ نوکیا 8.3 میں ایسے فیچرز دیئے ہیں جو دنیا میں کسی اور فون میں دستیاب نہیں۔

نوکیا 8.3

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

6.81 انچ کے پیور ڈسپلے والے فون میں پنچ ہول ڈیزائن میں سیلفی کیمرا بائیں جانب دیا گیا ہے جبکہ پکسل ورک چپ دی گئی ہے جو ایس ڈی آر کو ایچ ڈی آر مواد میں بدل دیتی ہے۔

فون میں اسنیپ ڈراگون 765 جی پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 6 سے 8 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن موجود ہیں۔

4500 ایم اے ایچ بیٹری کے لیے 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے جبکہ ڈوئل بینڈ وائی فائی کا فیچر بھی دیا گیا ہے۔

اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم والے اس فون میں بیک پر 4 کیمروں کا سیٹپ موجود ہے۔

مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے، اس کے علاوہ 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل کیمرا دیا گیا ہے جو کمپنی کے مطابق کم روشنی میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے جبکہ فور کے یو ایچ ڈی ریکارڈنگ بھی کرسکتا ہے۔

اس کے علاوہ 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرا دیا گیا ہے اور یہ چاروں کیمرے زئیسس آپٹکس سے لیس ہیں جبکہ فرنٹ پر 24 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔

کیمرا سسٹم میں سنیماٹک ایفیکٹس دیئے گئے ہیں تاکہ صارف اپنی ویڈیوز ہولی وڈ اسٹائل سے کرسکیں جبکہ ایکشن موڈ بھی شامل کیا گیا ہے۔

اس کی قیمت 599 یورو (ایک لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے جو موسم گرما میں دستیاب ہوگا۔

نوکیا 5.3

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

اس میں نوچ کے ساتھ 6.55 انچ ایچ ڈی پلس آئی پی ایس ڈسپلے دیا گیا ہے۔

اسنیپ ڈراگون 665 پراسیسر کے ساتھ، تین، 4 اور 6 جی بی ریم جبکہ 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

4000 ایم اے ایچ بیٹری کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ایک بار فل چارج کرنے پر آسانی سے پورے 2 دن کام کرسکتی ہے۔

اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ کمپنی نے 3 سال تک اینڈرائیڈ اپ ڈیٹس کا وعدہ کیا ہے۔

اس کے بیک پر 4 کیمرے موجود ہیں جن میں مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے اس کے علاوہ 5 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسنگ کیمرا دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔

یہ فون اپریل میں دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت 189 یورو (31 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

نوکیا 1.3

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

یہ ایک انٹری لیول فون ہے جس میں 5.71 اآئی پی ایس ایچ ڈی پلس اسکرین دی گئی ہے جبکہ کوالکوم 215 پراسیسر، ایک جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے 400 جی بی اسٹوریج کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون کے بیک پر سنگل 8 میگا پکسل کیمرا موجود ہے جو کمپنی کے مطابق کم روشنی اور پورٹریٹ موڈ کی سہولت نئی کیمرا گو ایپ کے ذریعے فراہم کرتا ہے۔

فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرا ہے جبکہ 3000 ایم اے ایچ بیٹری، اینڈرائیڈ گو ایڈیشن دیگر نمایاں خوبیاں ہیں۔

یہ فون بھی اپریل میں 95 یورو (16 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024