سام سنگ نے خاموشی سے ایک اور فون متعارف کرادیا
سام سنگ نے خاموشی سے گلیکسی اے سیریز کا ایک اور فون متعارف کرادیا ہے۔
گلیکسی اے 41 کے بارے میں لیکس رواں سال کے شروع میں سامنے آنا شروع ہوئی تھیں اور اب جاپان میں اسے متعارف کرادیا گیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ باضابطہ طور پر متعارف کرائے جانے کے باوجود یہ فون جون میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔
گلیکسی اے 40 کے مقابلے میں اے 41 میں نمایاں اپ ڈیٹس کی گی ہیں۔
اس فون میں 6.1 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس سپر امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں واٹر ڈراپ نوچ موجود ہے مگر فنگرپرنٹ سنسر کو اسکرین کے اندر ہی دیا گیا ہے۔
ڈیوائس میں ہیلیو پی 65 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔
3500 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے جبکہ آئی پی 68 ڈسٹ اینڈ واٹر ریزیزٹنس سپورٹ دی گئی ہے جو کہ گلیکسی ایس 20 سیریز کے فونز میں بھی دی گئی۔
فون میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے ون یو آئی 2.0 یوزر انٹرفیس سے کیا ہے۔
فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں 48 میگا پکسل مین کیمرا، 8 میگا پکسل الٹراوائیڈ اور 5 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرا شامل ہے۔
فون کے فرنٹ پر 25 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔
فون کی قیمت اور جاپان کے علاوہ دیگر ممالک میں دستیابی کی تاریخ کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا۔