• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

جسٹس قاسم خان نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

شائع March 19, 2020
گورنر پنجاب نے عہدے کا حلف لیا—فوٹو: ڈان نیوز
گورنر پنجاب نے عہدے کا حلف لیا—فوٹو: ڈان نیوز

جسٹس محمد قاسم خان نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں کورونا وائرس سے بچاؤ کے خصوصی اقدامات کیے گئے اور تمام افراد کو مکمل اسکریننگ اور ہینڈ سینیٹائزنگ کے بعد شرکت کی اجازت دی گئی۔

بعد ازاں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے جسٹس محمد قاسم خان سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، لاہور ہائی کورٹ کے ججز، وفاقی و صوبائی لاء افسران اور جوڈیشل افسران اور سینئر وکلا بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: جسٹس محمد قاسم خان کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کردیا گیا

اس کے علاوہ سیکریٹری قانون پنجاب نذیر احمد، انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس شعیب دستگیر، سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ اور سینئر ایڈیشنل رجسٹرار ہائیکورٹ ڈاکٹر ناصر و دیگر بھی شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ جسٹس محمد قاسم خان نے لاہور ہائیکورٹ کے 50 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

خیال رہے کہ 28 فروری کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس محمد قاسم خان کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا تھا۔

چیف جسٹس قاسم خان 19 فروری 2010 کو لاہور ہائی کورٹ میں جج تعینات ہوئے تھے اور 5 جولائی 2021 کو ریٹائر ہوں گے۔

یاد رہے کہ 18 مارچ کو لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مامون الرشید اپنی مدت مکمل کرکے ریٹائر ہوگئے تھے۔

اگر نئے چیف جسٹس کی بات کریں تو وہ 6 جولائی 1959 کو ملتان میں پیدا ہوا اور اپنی ابتدائی تعلیم وہیں سے حاصل کی اور تعلیم مکمل کرنے کے بعد ملتان کی عدالتوں میں پریکٹس کا آغاز کیا۔

بعد ازاں اپنی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر وہ سال 2000 میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ملتان تعینات ہوئے اور جون 2009 تک وہاں خدمات انجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی سپریم کورٹ کے جج بن گئے

جس کے بعد جنوری 2010 میں جسٹس محمد قاسم خان کو بینچ میں شامل کیا گیا اور بطور جج انہوں نے بہت اہم اور قابل ذکر فیصلے دیے۔

لاہور ہائیکورٹ کا رجسٹرار تبدیل

دوسری جانب نئے چیف جسٹس نے عہدے سنبھالنے کے ساتھ ہی لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار اشتر عباس کو ہٹا کر ان کی جگہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہادر علی خان کو تعینات کردیا۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہادر علی خان اس سے قبل سینئر جج اینٹی کرپشن لاہور تعینات تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024