ایران سے واپس آنے والے ایک ہزار 652 افراد کو ان کے صوبے بھیج دیا گیا
بلوچستان حکومت نے ایران سے واپس آنے والے ایک ہزار 652 افراد کو تفتان میں 14 روز تک قرنطینہ میں رکھنے کے بعد ان کے صوبوں میں بھیج دیا۔
صوبائی محکمہ داخلہ کے سینیئر حکام نے ڈان کو بتایا کہ ’زائرین، طالب علموں اور دیگر افراد کو سخت سیکیورٹی میں 50 بسوں میں تفتان سے روانہ کیا گیا‘۔
ان میں سے ایک ہزار 230 کا تعلق پنجاب، 232 خیبر پختونخوا اور 190 کا تعلق گلگت-بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سے تھا۔