• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 1700 سے زائد پوائنٹس کمی کے بعد ریکوری

شائع March 19, 2020
اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے باعث کاروباری افراد پریشان ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی
اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے باعث کاروباری افراد پریشان ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے بعد مسلسل دوسرے روز کاروباری کی عارضی معطلی کے بعد مارکیٹ کے اختتام تک کے ایس ای 100 انڈیکس 38 پوائنٹس کی کمی کے بعد 30 ہزار 378 پوائنٹس پر بند ہوگیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس—اسکرین شاٹ
کے ایس ای 100 انڈیکس—اسکرین شاٹ

جمعرات کو کاروبار کا آغاز ہوا تو ایک ہفتے سے زائد عرصے سے جاری مندی کا رجحان ختم نہ ہوسکا اور ابتدا میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 752 پوائنٹس گر کر 28 ہزار 664 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

مزید پڑھیں: کرنٹ اکاونٹ خسارہ 8 مہینوں میں 71 فیصد کم ہوگیا

کے ایس ای 100 انڈیکس کے ساتھ ہی 30 انڈیکس میں بھی 6.92 فیصد یا 916 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث کاروبار کو 45 منٹ کے لیے روک دیا گیا۔

یہاں یہ مدنظر رہے کہ یہ رواں ہفتے میں تیسری جبکہ 2 ہفتوں میں چھٹی مرتبہ ہے کہ مندی کے باعث کاروبار کو معطل کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ بورس رولز کے مطابق کے ایس ای 30 انڈیکس 4 فیصد یا اس سے زائد گر جائے اور 5 منٹ تک برقرار رہے تو کاروبار کو 45 منٹ کے لیے روک دیا جاتا ہے۔

بعد ازاں کاروبار جب دوبارہ بحال ہوا تو ایک وقت کو انڈیکس مزید گرتا دیکھا گیا تاہم پھر اس میں ریکوری ہوئی اور دن 12 بجکر 15 منٹ پر 100 انڈیکس 247 پوائنٹس کی کمی کے بعد 30 ہزار 168 پوائنٹس پر آگیا۔

جس کے بعد وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ 100 انڈیکس میں ریکوری دیکھی گئی اور یہ تقریباً 1700 پوائنٹس ریکوری کے بعد انڈیکس 30 ہزار 378 پوائنٹس تک آگیا۔

تاہم مارکیٹ کے اختتام تک کے ایس ای انڈیکس پورے دن میں دیکھی جانے والی مندی کے مقابلے میں بہتر رہا اور صرف 38 پوائنٹس کی کمی کے بعد 30 ہزار 378 پوائنٹس پر بند ہوگیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس 2 ہزار 200 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 30 ہزار 416 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ روز جب کاروباری دن کا آغاز ہوا تھا تو تقریباً ایک گھنٹے بعد 1682 پوائنٹس کی کمی کے بعد کاروبار کو معطل کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس 2200پوائنٹس کم ہوگیا

منگل یعنی 17 مارچ کو بھی سرمایہ کاروں میں کورونا وائرس کے حوالے سے بے چینی کے باعث شدید مندی کا رجحان جاری رہا تھا اور ایک ہزار پوائنٹس کی کمی کے ساتھ کے ایس ای-100 انڈیکس 32 ہزار 650 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اگر رواں ہفتے کے آغاز کی بات کریں تو پیر کو کاروبار کا اختتام چار ماہ کی کم ترین سطح 2 ہزار 416 پوائنٹس کے ساتھ 33 ہزار 644 پوائنٹس پر ہوا تھا جبکہ اسی روز کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 651 پوائنٹس گرنے پر کاروبار روکا گیا تھا۔

پیر کو دیکھی جانے والی شدید مندی کے باعث مارکیٹ سے 382 ارب روپے کی بھاری رقم صاف ہوگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024