• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کی7ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی

شائع March 19, 2020
مشتبہ مریض نے ساتویں منزل سے چھلانگ لگائی—فائل فوٹو:شٹر اسٹاک
مشتبہ مریض نے ساتویں منزل سے چھلانگ لگائی—فائل فوٹو:شٹر اسٹاک

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریض نے ہسپتال کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

بھارتی ویب سائٹ انڈیا ٹو ڈے کے مطابق خودکشی کرنے والے 35 سالہ شخص تن ویر سنگھ کا تعلق پنجاب سے تھا جو ایک سال سے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں مقیم تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی نوجوان بدھ کو رات 9بجے کی فلائٹ میں آسٹریلیا سے دہلی واپس پہنچا تھا۔

مزید پڑھیں: نیا کورونا وائرس لیبارٹری میں تیار ہوا؟ سائنسدانوں نے جواب دے دیا

مریض نے آسٹریلیا سے واپس دہلی پہنچتے ہی سر میں شدید درد کی شکایت کی جس پر ایئرپورٹ حکام کو کورونا وائرس کا شبہ ہوا جس پر نوجوان کو فوراً دہلی کے صفدر جنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے وائرس کے خدشے پر نوجوان کو فوراً قرنطینہ میں منتقل کردیا جس کے بعد اس کے ٹیسٹ کیلئے نمونے لیے گئے، اس دوران نوجوان نے کمرے کا دروازہ کھول کر ہسپتال کی عمارت کی 7ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے 2لاکھ افراد متاثر، دنیا بھر میں 8ہزار سے زائد ہلاکتیں

ہسپتال انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ خودکشی کرنے والے نوجوان کے ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ بیان میں نوجوان کی خودکشی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

واضح رہے کہ بھارت میں اب تک کورونا کے 161 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جب کہ 3ریاستوں اتر پردیش ، نوائیڈا اور راجستھان میں دفعہ 144 نافذ کی جا چکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024