• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

نصف شب میں کیڑے مار دوا اسپرے کرنے کا زیر گردش میسج جھوٹا ہے، آئی ایس پی آر

شائع March 19, 2020
کسی بھی آن لائن افواہ کو آگے بڑھانے سے قبل یہ ضروری ہے کہ اس کی تصدیق کی جائے — فائل فوٹو
کسی بھی آن لائن افواہ کو آگے بڑھانے سے قبل یہ ضروری ہے کہ اس کی تصدیق کی جائے — فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کے تیزی سے پھیلنے کے بعد سوشل میڈیا پر غلط خبروں، مذاق بنانے اور دیسی ٹوٹکوں کی بھرمار نظر آرہی ہے۔

کسی بھی آن لائن افواہ کو آگے بڑھانے سے قبل یہ ضروری ہے کہ اس کی تصدیق کی جائے۔

اس کے لیے مقامی انتظامیہ کی طرف سے آنے والی معلومات پر نظر رکھنا، متعدد نیوز رپورٹس کا موازنہ کرنا اور معلومات کے اصل ذرائع جاننے کے لیے اہم الفاظ سے سرچ کرنا ضروری ہے۔

سوشل میڈیا پر ان ہی افواہوں میں سے ایک یہ افواہ بھی زیر گردش ہے جس میں ایک ٹیکسٹ میسج میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے فوجی ہیلی کاپٹرز نصف شب کو کیڑے مار دوا اسپرے کریں گے۔

تاہم پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے وضاحت کی گئی کہ 'اس معلومات میں کوئی سچائی نہیں ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کے علاج کے لیے مؤثر دوا دریافت؟

زیر گردش اس جھوٹے میسج میں کہا گیا کہ 'آج رات کو خصوصی فوجی ہیلی کاپٹرز ملک بھر کی فضا میں کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے کیڑے مار دوا کا اسپرے کریں گے، لہٰذا رات 12 بجے کے بعد اپنے گھروں میں رہیں۔'

اس میسج میں لوگوں پر زور دیا گیا کہ وہ دوا سے بچانے کے لیے گھر کے باہر سے تمام کپڑے اور ذاتی اشیا ہٹالیں۔'

جعلی الرٹ میں کہا گیا کہ 'رات میں جب آپ جہازوں کی آواز سنیں تو سمجھ جائیں کہ کورونا وائرس کے معاملے سے متعلق ہے۔'

اس جعلی میسج کے اہم الفاظ کاپی پیسٹ کرنے کے بعد ڈان کو معلوم ہوا کہ اسی طرح کا میسج دنیا کے دیگر حصوں میں بھی گردش کرچکا ہے۔

کویتی اور مصری فوجیں بھی اس طرح کے میسج کی تردید کر چکی ہیں۔

ٹوئٹر پر آئی ایس پی آر کا اکاؤنٹ OfficialDGISPR@ کے نام سے موجود ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024