• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm

سام سنگ کا طاقتور بیٹری والا نیا فون متعارف

شائع March 18, 2020
— فوٹو بشکریہ سام سنگ
— فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے گلیکسی ایم سیریز کا نیا فون متعارف کرادیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سام سنگ نے گلیکسی ایم 31 متعارف کرایا تھا اور اب گلیکسی ایم 21 کو پیش کیا ہے۔

دونوں فونز میں نمایاں فرق کیمرا سسٹم کا ہے اور ایم 31 اس حوالے سے زیادہ بہتر فون ہے۔

گلیکسی ایم 21 میں 6.4 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ایس امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جس کے ساتھ کمپنی کا اپنا پراسیسر ایکسینوس 9611 موجود ہے۔

یہ فون 4 سے 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج سے لیس ہوگا جس میں ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے ون یو آئی 2.0 سے کیا ہے۔

اس فون کی ایک خاص بات اس کی طاقتور بیٹری ہے جو 6000 ایم اے ایچ بیٹری ہے جس کے ساتھ 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے۔

کمپنی نے گزشتہ سال 6000 ایم اے ایچ بیٹری کے بارے میں بتایا تھا کہ اس پر صارف 29 گھنٹے تک لگاتار ویڈیوز، 130 گھنٹوں تک آڈیو پلے بیک دیکھ یا سن سکتا ہے۔

فون میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں 48 میگاپکسل مین کیمرا، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 5 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرا شامل ہے۔

فون کے فرنٹ پر 20 میگا پکسل کیمرا انفٹنی وی نوچ میں دیا گیا ہے۔

یہ فون سب سے پہلے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کے 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت 175 ڈالرز (27 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن کی قیمت اور دستیابی کا فی الحال کمپنی نے اعلان نہیں کیا۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024