ایشیائی ترقیاتی بینک نے 6 ارب 50 کروڑ ڈالر مختص کردیا
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کورونا سے نمٹنے کے لیے رکن ممالک کو سہولت فراہم کرنے کی خاطر 6 ارب 50 کروڑ ڈالر مختص کر دیا۔
اے ڈی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘ہم اپنے رکن ممالک کو اس حوالے سے جارحانہ اقدامات کے لیے ساتھ دے رہے ہیں تاکہ غریب، نادار افراد اور خطے بھر میں وسیع پیمانے پر تمام افراد کا تحفظ کیا جائے اور معاشی حوالے سے یقینی بنایا جائے کہ تمام ممالک فوری طور پر نقصانات کا ازالہ کرپائیں’۔
اے ڈی بی کے صدر نے کہا کہ‘اے ڈی بی مزید مالی تعاون کے لیے بھی تیار ہے اور حالات کی سنگین کے مطابق 6 ارب 50 کروڑ ڈالر کے پیکیج کی پالیسی کا جائزہ لیا جائے گا’۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اے ڈی بی 7 فروری 2020 سے کووڈ-19 کے حوالے سے 22 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہنگامی بنیادوں پر جاری کر چکا ہے۔
تفصیل یہاں پڑھیں۔