• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

جنوبی کوریا کا ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 2 لاکھ ڈالر عطیہ دینے کا فیصلہ

شائع March 18, 2020
جنوبی کوریا نے پاکستان میں ٹڈی دل کی 2 دہائیوں کی بدترین صورتحال پر قابو پانے کیلئے حکومت کو 2 لاکھ ڈالر عطیہ دینے کا فیصلہ کرلیا — فائل فوٹو: اے ایف پی
جنوبی کوریا نے پاکستان میں ٹڈی دل کی 2 دہائیوں کی بدترین صورتحال پر قابو پانے کیلئے حکومت کو 2 لاکھ ڈالر عطیہ دینے کا فیصلہ کرلیا — فائل فوٹو: اے ایف پی

جنوبی کوریا نے پاکستان میں ٹڈی دل کی 2 دہائیوں کی بدترین صورتحال پر قابو پانے کے لیے حکومت کو 2 لاکھ ڈالر عطیہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

کوریائی سفید کواک سونگ کیو کا کہنا تھا کہ 'ٹڈی دل کے نقصانات سے پریشان پاکستان کے کسانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کوریا کی حکومت نے ریلیف کے کاموں میں پاکستانی حکومت کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ہمیں اُمید ہے کہ یہ کوریا اور پاکستان کے درمیان باہمی زرعی تعاون کو بہتر بنانے کے لیے مددگار ثابت ہوگی جس میں پاکستان میں کوپیا سینٹر کے قیام کا منصوبہ بھی شامل ہے'۔

مزید پڑھیں: ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے چین 50 ڈرونز، کیڑے مار ادویات فراہم کرے گا

یہ فنڈ اقوام متحدہ کی دو ایجنسیوں، ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) اور فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن (ایف اے او) کے ذریعے پاکستان میں چھوٹے کسانوں تک منتقل کی جائیں گے جنہیں بحران کی وجہ سے غذائی قلت کا سامنا کرنے کا خدشہ ہے۔

ڈبلیو ایف پی اور ایف اے او مل کر 'پاکستان میں ٹڈی دل سے نمٹنے اور کنٹرول کے آپریشن میں تعاون' کے منصوبے کو قائم کرنے کے لیے کام کریں گے جس کا مقصد متعلقہ سرکاری محکموں اور متاثرہ علاقوں میں رہنے والے مقامی کسان برادری کی صلاحیت بڑھانا ہے۔

ایف اے او کے نمائندہ برائے پاکستان مینا دولتچاہی کا کہنا تھا کہ 'مؤثر اقدامات سے غذائی تحفظ، نشونما اور مستحکم زراعت کو درپیش خدشات دور ہوں گے'۔

ڈبلیو ایف پی کی نمائندہ اور کنٹری ڈائریکٹر کرس کائی کا کہنا تھا کہ 'ہم کوریا کی بروقت مدد پر ان کے شکر گزار ہیں، ہماری ترجیح نہ صرف برادری کو ان کی فصلیں اور زندگی کو تحفظ کرنا ہے بلکہ انہیں واپس بحال کرنا بھی ہے تاکہ وہ مستقبل میں اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرسکیں'۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا پاکستان میں ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے 'بطخوں کی فوج' بھیجنے کا منصوبہ

اس منصوبے پر عمل درآمد پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ اور ایگریکلچرل ڈپارٹمنٹ سمیت نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (پی ڈی ایم اے) کے اشتراک سے ہوگا۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں چین نے پاکستان کو درپیش ٹڈی دل کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 50 لاکھ ڈالر کی تکنیکی معاونت دینے کے علاوہ 50 ڈرونز اور 3 ہزار لیٹر کیڑے مار دوا دینے پر رضامندی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ سندھ اور بلوچستان کے محکمہ زراعت کی جانب سے ابتدائی تشخیص کے مطابق ٹڈی دل سے 80 ہزار ایکڑ زمین متاثر ہوئی اس کے علاوہ جنگلات کو بھی نقصان پہنچا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024