• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

ایل او سی: بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے سپاہی شہید

شائع March 17, 2020 اپ ڈیٹ April 11, 2020
شہید واجد علی کا تعلق سندھ کے ضلع دادو سے ہے، ترجمان پاک فوج — فوٹو: آئی ایس پی آر
شہید واجد علی کا تعلق سندھ کے ضلع دادو سے ہے، ترجمان پاک فوج — فوٹو: آئی ایس پی آر

بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی گئی جس سے پاک فوج کے سپاہی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کی طرف سے وادی نیلم میں لائن آف کنٹرول کے شاہ کوٹ سیکٹر پر بھاری ہتھیاروں سے بھارتی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کی طرف سے موثر اور بھرپور جوابی کارروائی کی گئی اور جن بھارتی مورچوں سے فائرنگ کی جارہی تھی ان کو نشانہ بنایا گیا۔

پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچا جبکہ دشمن کی تنصیبات بھی بُری طرح تباہ ہوئیں۔

بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 20 سالہ سپاہی واجد علی شہید ہوگئے، شہید واجد علی کا تعلق سندھ کے ضلع دادو سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایل او سی: بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے 4 افراد زخمی

عسکری ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ بھارتی فوج کی جانب سے پیر کو رات گئے سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی۔

خیال رہے کہ ایل او سی پر جنگ بندی کے لیے 2003 میں پاکستان اور بھارتی افواج کی جانب سے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے تاہم اس کے باوجود جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024