• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کورونا وائرس کے سبب شیفلڈ شیلڈ منسوخ، نیو ساؤتھ ویلز چیمپیئن قرار

شائع March 17, 2020
نیو ساؤتھ ویلز کو پوائنٹس ٹیبل پر سرفپرست ہونے کے سبب فاتح قرار دے دیا گیا— فائل فوٹو بشکریہ کرکٹ آسٹریلیا
نیو ساؤتھ ویلز کو پوائنٹس ٹیبل پر سرفپرست ہونے کے سبب فاتح قرار دے دیا گیا— فائل فوٹو بشکریہ کرکٹ آسٹریلیا

کرکٹ آسٹریلیا نے دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر اپنے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ شیفلڈ شیلڈ کے فائنل کو منسوخ کرتے ہوئے نیو ساؤتھ ویلز کو چیمپیئن قرار دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب کرکٹ آسٹریلیا نے چند دن قبل راؤنڈ میچز کو منسوخ کردیا تھا اور منگل کو کرکٹ آسٹریلیا نے شیفلڈ شیلڈ کے فاتح کا اعلان کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ ملک میں ہر طرح کی کرکٹ کو منسوخ کرتے ہوئے اپنے دفاتر بھی بند کردیے ہیں۔

نیو ساؤتھ ویلز کی ٹیم شیفلڈ شیلڈ کے 9میچوں میں سے 6 میں فتح کی بدولت پہلے ہی فائنل میں جگہ بنا چکی تھی جبکہ دفاعی چیمپیئن وکٹوریہ فائنل کی دوڑ میں دوسرے نمبر پر موجود تھی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: پی ایس ایل سیمی فائنلز اور فائنل غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی

منگل کو میلبرن میں گفتگو کرتے ہوئے کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس نے کہا کہ پوائنٹس ٹیبل پر نیوز ساؤتھ ویلز کی برتری نے ہمارے لیے فیصلے کو آسان بنا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس فیصلے سے قبل مختلف پہلوؤں پر غور کیا کہ آیا شیفلڈ شیلڈ کو ملتوی کردیا جائے یا کچھ اور اقدام اٹھایا جائے لیکن موجودہ حالات میں ہم یہ فیصلہ کرنے پر مجبور ہو گئے۔

اب کرکٹ آسٹریلیا کا تمام تر کرکٹ اسٹاف گھروں سے کام کرے گا جبکہ موجودہ صورتحال ڈومیسٹک کرکٹ کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کے انٹرنیشنل میچز پر بھی اثرانداز ہوئی ہے جہاں آسٹریلین ٹیم کے تمام تر میچز کو تاحکم ثانی منسوخ کردیا گیا ہے۔

کیون رابرٹس نے کہا کہ بقیہ سیزن سمیت تمام میچز کو منسوخ کر کے کرکٹ آسٹریلیا اپنے کھلاڑیوں، شائقین، عملے اور میچ آفیشلز سمیت تمام متعلقہ افراد کو اس وبا سے بچا کر اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس طرح کے اقدامات اٹھا کر ہم وائرس کو روکنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024