• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
Live Covid 2019

کورونا وائرس: چیف جسٹس آف پاکستان نے این جے پی ایم سی کا اجلاس طلب کرلیا

شائع March 17, 2020

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کورونا وائرس کے تناظر میں پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی (این جے پی ایم سی) کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

مذکورہ اجلاس کا مقصد عدالتوں کے لیے حکمت عملی مرتب کرنا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس کی زیرصدارت این جے پی ایم سی کا اجلاس جمعرات کو شام 4 بجے سپریم کورٹ کی عمارت میں ہوگا۔

خیال رہے کہ این جے پی ایم سی کی تشکیل 2002 میں ایک آرڈیننس کے تحت کی گئی تھی جس کے تحت لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان (ایل جے سی پی) کے ساتھ تعاون پیدا کرکے عدالت اور عدالتی نظام میں بہتری پیدا کی جاسکے۔

کمیٹی کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان کرین گے جبکہ وفاقی شریعت عدالت کے چیف جسٹس اور پانچوں اعلی عدالتیں ممبران ہوں گے۔

علاوہ ازیں کمیٹی انصاف کی انتظامیہ کی استعداد اور کارکردگی میں بہتری لانے، عدالتی افسران کی کارکردگی کے معیارات مرتب کرنے، عدالتی خدمات سےمتعلق شرائط و ضوابط میں بہتری لانے سمیت دیگر عدالتی امور کے لیے بھی سفارشات پیش کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024