• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

کورونا وائرس: آن لائن معاونت کیلئے 'چیٹ بوٹ' متعارف

شائع March 17, 2020
ثانیہ ایدروس  نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 'ڈیٹا اور ٹکنالوجی' کا استعمال کررہی ہے—فائل فوٹو: آن لائن
ثانیہ ایدروس نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 'ڈیٹا اور ٹکنالوجی' کا استعمال کررہی ہے—فائل فوٹو: آن لائن

وزیر اعظم عمران خان کے ’ڈیجیٹل پاکستان‘ اقدام کی سربراہ تانیہ ایدروس نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر مشترکہ خدشات کو دور کرنے اور وائرس سے متعلق معلومات دینے کے لیے ایک 'چیٹ بوٹ' متعارف کروادیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 'چیٹ بوٹ' انفیکشن کی تشخیص کے لیے آن لائن معلومات فراہم کرے گا اور صحت سے متعلق ہنگامی اقدامات کو مزید بہتر بنانے میں معاون رہے گا۔

مزیدپڑھیں: کورونا وائرس کا علاج، سائنسدانوں کی نئے طریقوں میں اہم پیشرفت

اس حوالے سے گوگل کی سابق ایگزیکٹو تانیہ ایدروس نے ٹوئٹ میں کہا کہ 'ہماری ٹیم پاکستانیوں تک معلومات پہنچانے کے لیے ایک موثر طریقہ کار اپنانا چاہتی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم نے کورونا وائرس پر عام خدشات کو دور کرنے کے لیے ایک چیٹ بوٹ شروع کیا ہے، آپ اپنی قریبی لیب سے کورونا وائرس سے متعلق کسی بھی خدشے کو فوری ٹیسٹ کی مدد سے دور کرسکتے ہیں'۔

تانیہ ایدروس نے عوام سے ایک مرتبہ چیٹ بوٹ کو آزمانے کی درخواست بھی کی۔

واضح رہے کہ چیٹ بوٹ تک رسائی کے لیے صارف فیس بک پر وزارت قومی صحت کے پیج پر پیغام ارسال کرسکتا ہے اور صارف چیٹ بوٹ پر اردو اور انگریزی زبان میں کورونا وائرس سے متعلق معلومات حاصل کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران: کورونا وائرس سے اعلیٰ مذہبی رہنما آیت اللہ ہاشم جاں بحق

اس ٹیکنالوجی کی مدد سے علامات کی تشخیص، وائرس سے محفوظ رکھنے کے طریقوں، خطرات کی نشاندہی اور کورونا وائرس ٹیسٹ کے لیے قریب ترین لیبارٹری کے بارے میں معلومات حاصل ہوگی۔

چیٹ بوٹ مصنوعی ذہانت سے چلتا ہے جو وائرس کے بارے میں بنیادی سوالات کے جوابات دیتا ہے اور اگر کوئی صارف اس بات کا جائزہ لینا چاہتا ہے کہ آیا اسے کورونا وائرس ٹیسٹ کی ضرورت ہے یا نہیں، تو چیٹ بوٹ آپ کو ان سوالوں کہ 'آپ کو بخار 100 سے اوپر ہے؟'، کیا آپ کو کھانسی ہے؟، آپ نے آخری 14 روز میں سفر کیا ہے؟ کی بنیاد پر ٹیسٹ کی تجویز کرے گا۔

تانیہ ایدروس نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 'ڈیٹا اور ٹیکنالوجی' کا استعمال کررہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 'ہم کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ڈیٹا اینالیٹکس تکنیک اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کررہے ہیں، ہم فرسٹ لائن سے ڈیٹا کلیکشن کو جدید بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمارے پاس پاکستان کے کچھ بہترین کوڈ فارپاکستان انجینئر موجود ہیں جو رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں'۔

مزیدپڑھیں: کورونا وائرس: سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان

ڈیجیٹل پاکستان کی سربراہ نے کہا کہ عوام کو کورونا وائرس سے متعلق تمام ڈیٹا تک رسائی کے لیے ایک قومی ڈیش بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔

واضح رہے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی سرکاری ویب سائٹ پر ڈیش بورڈ تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

علاوہ ازیں تانیہ ایدروس نے ٹیکنالوجی میں معاونت دینے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ 16 مارچ تک سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 47 نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی تھی جبکہ خیبر پختونخوا میں بھی 15 کیسز سامنے آگئے تھے جس کے بعد ملک میں مجموعی تعداد 184 تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی ترجمان میران یوسف نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ سکھر میں تفتان سے آنے والے زائرین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 119 ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا کے 30 کیسز اور حیدر آباد میں ایک کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی کُل تعداد 150 ہوچکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024