• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

کورونا وائرس: پی ایس ایل سے ایک اور غیرملکی کھلاڑی کی وطن واپسی

شائع March 15, 2020
نیوزی لینڈ کے مچل میک کلینیگن وطن واپس لوٹ گئے— فائل فوٹو: اے ایف پی
نیوزی لینڈ کے مچل میک کلینیگن وطن واپس لوٹ گئے— فائل فوٹو: اے ایف پی

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں تیزی سے پھیلاؤ کے سبب غیرملکی کھلاڑیوں کی پاکستان سپر لیگ سے واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور مزید ایک غیرملکی کھلاڑی وطن واپس لوٹ گیا ہے۔

کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیے جانے کے بعد اس کے منفی اثرات دنیا بھر پر مرتب ہو رہے ہیں اور تمام ملکوں نے کھیلوں کے مقابلے منسوخ کردیے ہیں۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان سپر لیگ پر بھی کورونا کے منفی اثرات مرتب ہونا شروع ہو چکے ہیں اور اسی وجہ سے لیگ کے شیڈول کو بھی چار دن مختصر کردیا گیا ہے اور اب فائنل میچ 22 کے بجائے 18مارچ کو ہو گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے وائرس کے خطرے کے پیش نظر غیرملکی کھلاڑیوں کو وطن واپس لوٹنے کا آپشن دیا تھا جس کے بعد 14 کھلاڑی ابتدائی طور پر اپنے وطن لوٹ گئے تھے۔

اب مزید ایک کرکٹ وطن واپس لوٹ گئے ہیں اور کراچی کنگز کے مچل میک کلینیگن بھی لیگ میں مزید شرکت نہیں کر سکیں گے اور اپنے وطن نیوزی لینڈ لوٹ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ کراچی کنگز کے ایلکس ہیلز بھی اس سے قبل وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔

اس سلسلے میں سب سے زیادہ نقصان پشاور زلمی کا ہوا ہے جن کے تمام غیرملکی کھلاڑی وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔

اب تک پاکستان سپر لیگ سے وطن واپس لوٹنے والے غیرملکی کھلاڑیوں میں جیسن روئے، ٹائمل ملز، لوئس گریگوری، ایلکس ہیلز، مچل میک کلینیگن، لیام لیونگسٹن، لیام ڈاسن، کارلوس بریتھ ویٹ، ٹام بینٹن، کولن منرو، لیوک رونکی، ڈیل اسٹین، ڈیوڈ ملان، جیمز ونس اور رلی روسو شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024