• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پاکستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے کٹس کی تیاری میں کامیابی

شائع March 15, 2020
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) نے نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کی تشخیص کے لیے کٹ کی تیاری میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

نسٹ کے فیس بک پیج کے مطابق یونیورسٹی کے عطا الرحمن اسکول آف اپلائیڈ بائیو سائنز (اے ایس اے بی) نے مالیکیولر ڈائیگنوسٹک ایسیز کی تیاری میں کامیابی حاصل کی ہے جو کووڈ کی تشخیص کرنے میں مددگار ہے۔

یہ کامیابی چین کے ووہان انسٹیٹوٹ آف وائرلوجی، جرمنی کے ڈی زی آئی ایف، امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی اور آرمڈ فورسز انسٹیٹوٹ آف پیتھالوجی راولپنڈی کے تعاون سے حاصل کی گئی۔

کووڈ 19 کی تشخیص کے لیے نسٹ کی تیار کردہ ٹیسٹنگ کٹس کی لاگت درآمدی کٹس کے مقابلے میں ایک چوتھائی کم ہوگی۔

یونیورسٹی کے مطابق ان کٹس کی تیاری اس وقت ہوئی ہے جب دنیا میں نوول کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کی رفتار ایسی ہے جس کی نظیر نہیں ملتی جبکہ سائنسدان اور محققین اس ناقابل علاج مرض کے علاج کے لیے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔

نسٹ کے مطابق ان کٹس میں روایتی اور رئیل ٹائم پولیمر چین ری ایکشن (پی سی آر) طریقہ کار شامل ہے، جن کی مدد سے موثر طریقے سے مریضوں کے نمونوں اور لیبارٹری کنٹرولز کو ٹیسٹ کیا جاسکے گا۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں نوول کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے نتیجے میں کووڈ 19 کی تشخیص کے لیے درکار کٹس کی قلت کا سامنا ہے، جبکہ ان کی لاگت بھی کافی زیادہ ہے۔

نسٹ کے عطا الرحمن اسکول آف اپلائیڈ بائیو سائنز کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر انیلا اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر علی زوہیب کی ٹیم نے اس کٹس کی تیاری میں کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، اسلام آباد، کراچی کے بعد اتوار کو لاہور میں بھی کورونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا جبکہ تفتان سے سکھر منتقل کیے گئے زائرین میں سے 13 کے طبی ٹسیٹ مثبت آئے ہیں جس کے بعد ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 53 ہوگئی۔

15 مارچ کو ملک میں مجموعی طور پر 20 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ سندھ میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد سب سے زیادہ یعنی 35 ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین

چین کے شہر ووہان سے دسمبر 2019 میں پھیلانے والا کورونا وائرس 15 مارچ کی شام تک دنیا کے تقریباً 156 ممالک تک پھیل چکا ہے اور دنیا بھر میں ایک لاکھ 56 ہزار 400 سے زائد افراد کو متاثر کرچکا ہے جبکہ مجموعی طور پر 5 ہزار 833 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اب حیران کن طور کورونا وائرس کے کیسز چین کے بجائے یورپ، امریکا، افریقہ اور مشرق وسطیٰ سمیت دیگر خطوں میں سامنے آ رہے ہیں، تاہم کورونا وائرس کے نئے کیسز سب سے زیادہ یورپ میں ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔

یورپ کے دیگر ممالک سوئٹزرلینڈ، برطانیہ، ناروے، سویڈن اور نیدرلینڈ میں بھی ایک ہزار سے 1400 تک کیسز رپورٹ ہو چکےہیں۔

چین کے بعد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں 1441 اٹلی میں ہوئی ہیں، ہلاکتوں کے حوالے سے دوسرے 611 کے ساتھ ایران دوسرے، 196 کے ساتھ اسپین تیسرے، 91 کے ساتھ فرانس چوتھے، 72 کے ساتھ جنوبی کوریا پانچویں اور 60 کے قریب تک ہلاکتوں کے ساتھ امریکا چھٹے نمبر پر ہے۔

تبصرے (5) بند ہیں

sabir Mar 15, 2020 07:39pm
Good Work
Latif Mar 15, 2020 09:20pm
Welldone Great job
منظر Mar 15, 2020 10:12pm
Great work! Congratulations!
Polaris Mar 16, 2020 03:43am
Sincere congratulations for a job well done. Please keep up the good work.
Pakistani Mar 16, 2020 10:22am
amazing work

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024