• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کرائسٹ چرچ: مساجد میں فائرنگ کے واقعے کی پہلی برسی

شائع March 15, 2020
نیوزی لینڈ میں جاں بحق ہونے والے 51 نمازیوں سے مقامی لوگوں نے بھرپور عقیدت کا اظہار کیا — فائل فوٹو: اے پی
نیوزی لینڈ میں جاں بحق ہونے والے 51 نمازیوں سے مقامی لوگوں نے بھرپور عقیدت کا اظہار کیا — فائل فوٹو: اے پی

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں لوگوں نے اتوار کے روز پرجوش طریقے سے ایک سال قبل فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 51 نمازیوں کے لیے عقیدت کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ قومی یادگاری تقریب کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے تحت منسوخ کردیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق النور مسجد کے باہر تو تنگاتہ کلب کے درجنوں بائیکرز نے روایتی ماؤری ہاکا کا مظاہرہ کیا جہاں ان کا مسجد کے امام جمال فاؤدا نے استقبال کیا۔

جمال فاؤدا کا کہنا تھا کہ تمام مذاہب کے ماننے والے اور ہر طبقے کے لوگ اپنی عقیدت پیش کرنے کے لیے آئے اور وہ سب نیوزی لینڈ باشندے ہونے کے باعث متحد ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: سعودی فرمانروا کرائسٹ چرچ حملے کے 200 متاثرین کے میزبان

آج سے ایک سال قبل لِن ووڈ مسجد میں فائرنگ کے واقعے میں بچنے والے مظہر الدین سید احمد کا کہنا تھا کہ برسی منانا مسلمانوں کی روایت نہیں تاہم وہ ایسا کر رہیں تاکہ برادری سوگ کا اظہار کرسکیں اور اسے یاد رکھ سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد عوام کے دل میں پیار اور محبت بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم نے اپنے پیاروں، دوستوں، اہلخانہ اور برادری کے لوگوں کو کھویا مگر اس کے بعد بہت کچھ مثبت بھی ہوا، اگر اس کے مثبت حصے کو دیکھا جائے تو آج اس ملک میں رہنا کسی استحقاق سے کم نہیں'۔

النور مسجد میں 9 گولیاں لگنے کے بعد زندہ رہ جانے والے تمال اتا کوکوگو کا کہنا تھا کہ اس برسی سے زبردست جذبات سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرائسٹ چرچ حملہ: دہشتگرد پر 50 افراد کے قتل کی فرد جرم عائد کی جائے گی

ان کا کہنا تھا کہ 'ہم غصے سے زیادہ صدمے میں ہیں، یہ بہت جذباتی ہے، میں آج صبح جب اٹھا تو، میرے پاس الفاظ نہیں، میں بیان نہیں کرسکتا کہ میں کیسا محسوس کر رہا تھا'۔

وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ یادگاری تقریب کو منسوخ کیے جانے کا فیصلہ حفاظتی تدبیر کے تحت لیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میں اب تک 8 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

یہ تمام کیسز بیرون ملک سے آنے والے افراد میں سامنے آئے تھے اور اب تک مقامی سطح پر اس کے پھیلاؤ کی کوئی علامتیں سامنے نہیں آئی ہیں۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے سخت سرحدی قواعد اپنائے ہیں تاکہ وائرس کو نیوزی لینڈ سے دور رکھا جاسکے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024