• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ڈونلڈ ٹرمپ کے ’کورونا ٹیسٹ‘ کے نتائج آگئے

شائع March 15, 2020
امریکی صدر نے 14 مارچ کو ٹیسٹ کروایا تھا جس کا نتیجہ 15 مارچ کو آیا — فوٹو: ای پی اے
امریکی صدر نے 14 مارچ کو ٹیسٹ کروایا تھا جس کا نتیجہ 15 مارچ کو آیا — فوٹو: ای پی اے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے کچھ دن قبل خیریں سامنے آئی تھیں کہ ان میں بھی ’کورونا وائرس‘ کا خدشہ ہے، کیوں کہ بد قسمتی سے جن افراد سے انہوں نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ملاقاتیں کی تھیں ان میں سے کچھ افراد بعد میں کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے والے برازیلی صدر کے میڈیا ترجمان بعد ازاں کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ شاید امریکی صدر بھی وائرس سے متاثر ہوئے ہوں تاہم وائٹ ہاؤس نے ایسے خدشات کو مسترد کردیا تھا اور کہا تھا کہ صدارتی ہاؤس میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

لیکن بعد ازاں ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے بہت زیادہ خدشات سامنے آنے کے بعد امریکی صدر نے 14 مارچ کو اپنا ٹیسٹ کروایا تھا۔

امریکی صدر کی جانب سے کرائے گئے ٹیسٹ کے نتائج تقریبا 12 گھنٹے بعد آئے اور نتائج کا اعلان وائٹ ہاؤس کی جانب سے کیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ نے اپنی رپورٹ میں وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں اور ان سے متعلق کیے گئے تمام خدشات غلط ثابت ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیسٹ کے نتائج 15 مارچ کی صبح کو ہی وائٹ ہاؤس کو موصول ہو گئے تھے جس کے بعد صدارتی ہاؤس نے صدر کے ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا خدشہ، رپورٹ

وائٹ ہاؤس ترجمان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں تاہم صدارتی ہاؤس میں پہلے سے ہی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور امریکی صدر و نائب صدر سمیت ان کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے والے افراد کا درجہ حرارت چیک کیا جائے گا۔

امریکا میں 15 مارچ کی صبح تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2952 تک جا پہنچی تھی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 57 ہوگئی تھی۔

امریکا میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 29 فروری کو سامنے آیا تھا اور گزشتہ 15 دن میں وہاں کورونا کیسز کی تعداد یورپ کے بعد تیزی سے بڑھی ہے، جس کے بعد امریکی صدر نے جہاں ملک میں قومی ایمرجنسی نافذ کر رکھی ہے، وہیں وائرس سے بچنے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ نے یوم دعا کا دن منانے کا بھی اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانا پڑ گیا

امریکا نے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر پروازیں منسوخ کردی ہیں اور اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں ہونے والے کئی میوزک فیسٹیول، کھیلوں کے مقابلے، صحت اور کاروبار سے متعلق سیمینار اور فلموں کی نمائش بھی منسوخ کی گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت اور خود امریکی حکومت کے مطابق کورونا وائرس اس وقت یورپ کے بعد امریکا میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور حکومتی عہدیداران خدشہ ظاہر کر چکے ہیں کہ امریکا میں مذکورہ وائرس سے 5 سے 7 کروڑ افراد تک متاثر ہو سکتے ہیں۔

امریکی صدر سے 2 ہفتے قبل ملاقات کرنے والے برازیلی عہدیدار میں وائرس کی تصدیق کے بعد ٹرمپ تشویش میں مبتلا ہوگئے تھے—فوٹو: انسٹاگرام
امریکی صدر سے 2 ہفتے قبل ملاقات کرنے والے برازیلی عہدیدار میں وائرس کی تصدیق کے بعد ٹرمپ تشویش میں مبتلا ہوگئے تھے—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024