• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

عراق: امریکا اور اتحادی فوجیوں کے بیس پر راکٹ حملے

شائع March 15, 2020
عراقی فوج کی جانب سے برآمد کیے گئے غیر استعمال شدہ کاٹیوشا میزائل — فوٹو: رائٹرز
عراقی فوج کی جانب سے برآمد کیے گئے غیر استعمال شدہ کاٹیوشا میزائل — فوٹو: رائٹرز

عراقی دارالحکومت کے شمالی حصے میں امریکا اور دیگر اتحادی فوجیوں کے بیس پر متعدد راکٹ حملے کیے گئے ہیں۔

عراقی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ امریکی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے بتایا کہ 25 کے قریب 107 ایم ایم راکٹ کیمپ تاجی میں صبح 11 بجے سے قبل آکر گرے اور چند ایسے علاقوں میں گرے جہاں اتحادی فورسز رہتی ہیں جبکہ دیگر فضائی دفاع کے یونٹس پر گرے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی اتحاد کے ترجمان میلیز کاگنز کے مطابق کیمپ تاجی پر حملے میں 5 اتحادی ہلاک اور دو عراقی فوجی زخمی ہوئے۔

عراقی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ جارحیت کے نتیجے میں فضائیہ کے متعدد اہلکار زخمی ہوئے جن کی حالت نازک ہے تاہم انہوں نے ان کی تعداد نہیں بتائی۔

مزید پڑھیں: عراق: راکٹ حملے میں امریکی اتحادی افواج کے 3 اہلکار ہلاک

بعد ازاں عراقی فوج نے شمالی بغداد کے علاقے ابو اعظم سے 7 پلیٹ فارمز اور دیگر 24 میزائل برآمد کیے جو چلنے کے لیے تیار تھے۔

یہ حملہ غیر معمولی تھا کیونکہ یہ دن کے وقت کیا گیا تھا، اس سے قبل امریکی فوجیوں کی رہائش گاہ بیسز پر حملے رات کے وقت کیے جاتے تھے۔

قبل ازیں بدھ کے روز کیمپ تاجی پر راکٹ حملے میں برطانوی سروس اہلکار ہوگیا تھا۔

جس کے بعد امریکا نے جمعے کے روز فضائی حملے کیے تھے جس کے بارے میں امریکی حکام کا کہنا تھا کہ یہ کتائب حزب اللہ کے ہتھیاروں کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے تھے جو ایران کی حمایت یافتہ تنظیم ہے اور وہی مبینہ طور پر حملے کی ذمہ دار تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عراق: داعش کے خلاف آپریشن میں 2 امریکی فوجی ہلاک

تاہم عراقی فوج کا کہنا تھا کہ ان حملوں میں 5 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار اور ایک شہری ہلاک ہوا جبکہ پاپولر موبلائزیشن فورسز کے 5 جنگجو بھی زخمی ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں عراقی بیس پر حملے میں امریکی کنٹریکٹر ہلاک ہوگیا تھا۔

اس حملے کے بعد امریکا نے کتائب حزب اللہ کے خلاف فضائی حملے کیے تھے جس کی وجہ سے بغداد میں امریکی سفارتخانے پر احتجاج سامنے آیا تھا۔

بعد ازاں بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی ہلاک ہوگیا تھا، ایران نے رد عمل میں عراق میں امریکی فورسز پر میزائل حملے کیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024