• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر حقیقی زندگی کے ہم سفر بن گئے

شائع March 15, 2020
نکاح کی تقریب سادگی سے ہوئی — فوٹو: انسٹاگرام
نکاح کی تقریب سادگی سے ہوئی — فوٹو: انسٹاگرام

ٹی وی کی مقبول ترین جوڑی سجل علی اور احد رضا میر ڈرامہ 'یقین کے سفر' سے اب اصلی زندگی میں بھی ہم سفر بن گئے۔

دونوں کے نکاح کی تقریب ابوظہبی کے ضیا نورائی جزیرے میں ہوئی، جو ڈیسٹی نیشن ویڈنگ کے حوالے سے مشہور ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

نکاح کی تقریب سادگی سے ہوئی جس میں ان کے چند قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

نکاح میں سجل علی نے روایتی رنگ کا سرخ عروسی جوڑا زیب تن کیا جبکہ احد رضا میر آف وائٹ شیروانی میں دیکھائی دیئے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

نکاح کے بعد سجل علی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نام تبدیل کرتے ہوئے 'سجل احد میر' لکھ دیا۔

ٹوئٹر پر بھی 'ساحد کی شادی' کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں کی جانب سے شادی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

تاہم چند روز قبل دونوں کی شادی کی تقریبات کی تصاویر وائرل ہوئیں اور مداحوں نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ دونوں کی شادی کی تقریبات 12 مارچ کی شام کو شروع ہوگئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سجل علی اور احد رضا میر کی شادی کی تقریبات کی تصاویر وائرل؟

تصاویر سے پتہ چلا کہ 12 مارچ کو دونوں کے مایوں کی تقریب ہوئی اور وائرل ہونے والی تصاویر میں دونوں کو انتہائی خوش دیکھا گیا۔

دونوں کی مایوں کی تقریب کے موقع پر ان کے مداحوں نے ’ساحد‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا، جس میں دونوں کی شادی کی تقریبات کی تصاویر شیئر کی گئیں۔

دلچسپ بات یہ تھی کہ شادی کی تقریبات کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد باوجود دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کوئی تصویر شیئر نہیں کی اور نہ ہی اپنی شادی کی تقریبات کے حوالے سے مداحوں کو باخبر کیا۔

جس کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ دونوں سادگی سے شادی کرنے کے بعد مداحوں کو خوشخبری سنائیں گے۔

دونوں کی ڈھولکی کی تقریب گزشتہ ماہ فروری کے اختتام میں ہوئی تھیں۔

مزید پڑھیں: سجل علی، احد رضا میر کی شادی کے کارڈز کی تقسیم شروع

یہ خبریں بھی آئی تھیں کہ سجل علی اور احد رضا میر مارچ 2020 میں ترکی میں شادی کریں گے تاہم بعد ازاں احد رضا میر نے ایسی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ترکی میں شادی نہیں کریں گے۔

دونوں نے گزشتہ سال جون میں منگنی کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024