• KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

کورونا سے کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہونے کا سلسلہ جاری

شائع March 14, 2020 اپ ڈیٹ March 17, 2020
کورونا وائرس کا روان سال جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو مین انعقاد ہونا ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
کورونا وائرس کا روان سال جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو مین انعقاد ہونا ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی

کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے سبب دنیا بھر کے کھیلوں کی سرگرمیاں بھی بُری طرح متاثر ہو رہی ہیں اور اکثر ملکوں نے اپنے بین الاقوامی اور ڈومیسٹک مقابلوں کو اپریل تک کے لیے ملتوی کردیا ہے۔

دنیا کی مشہور ترین فٹبال لیگ انگلش پریمیئر لیگ سمیت برطانیہ میں ہونے والے تمام تر کھیلوں کے مقابلے 3 اپریل تک منسوخ کردیے گئے اور اس سلسلے میں مزید فیصلہ بھی اجلاس کے ذریعے کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس نے کھیل کی دنیا کو بھی نہیں بخشا!

پریمیئر لیگ کا اگلا اجلاس جمعرات کو منعقد ہو گا جس میں صورتحال کو دیکھتے ہوئے مزید اہم فیصلے متوقع ہیں۔

گالف ماسٹرز اور لندن میراتھن کو بھی تاحکم ثانی ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ دنیا بھر میں دیگر فٹبال لیگز کو بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔

ٹینس کے بعد اب تیراکی اور ریس کے بھی تمام مقابلوں کو احتیاطی تدابیر کے طور پر ملتوی کردیا گیا ہے۔

دنیا بھر کے دیگر کھیلوں کی طرح کرکٹ پر بھی کورونا بری طرح اثر انداز ہو رہا ہے جہاں گزشتہ روز انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز منسوخ ہونے کے بعد آج بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کو بھی منسوخ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی کھلاڑیوں کے جانے سے زیادہ نقصان کس ٹیم کا ہوا؟

گزشتہ روز انڈین پریمیئر لیگ 15 اپریل تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور اب بھارتی کرکٹ حکام نے موقف اپنایا ہے کہ وہ انڈین پریمیئر کا نیا شیڈول مرتب کرنے سے قبل صورتحال کے بہتر ہونے کا انتظار کریں گے۔

انڈین پریمیئر لیگ کی تمام فرنچائزوں نے بھی پریکٹس موخر کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو گھر واپس جانے کی ہدایت کی ہے جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے تاحکم ثانی تمام ڈومیسٹک مقابلوں کو بھی منسوخ کردیا ہے۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے ساتھ ساتھ رواں ماہ کے آخر میں شیڈول ٹی20 سیریز بھی موخر کردی گئی ہے۔

برطانیہ سمیت پورے یورپ میں تیزی سے بگڑتی صورتحال کے پیش نظر انگلش کرکٹ بورڈ نے کھیلوں کے بیشتر مقابلوں کو منسوخ یا بند اسٹیڈیم میں کرانے پر غور شروع کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کا خطرہ: 14 غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل سے دستبردار

ہر گزرتے دن کے ساتھ ابتر ہوتی ہوئی صورتحال کے سبب اب رواں سال ٹوکیو میں شیڈول کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلے اولمپکس 2020 کے انعقاد پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس سے پاکستان سپر لیگ پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور لیگ کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے چار دن پہلے ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

موجودہ حالات کے سبب پی ایس ایل کی مختلف ٹیموں کی نمائندگی کرنے والے 14 غیر ملکی کھلاڑی وطن واپس لوٹ گئے ہیں اور وہ لیگ میں مزید حصہ نہیں لیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025