• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاک فوج کے 36 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی

شائع March 13, 2020
ترقی کی منظوری پروموشن بورڈ کے اجلاس میں دی گئی — فائل فوٹو
ترقی کی منظوری پروموشن بورڈ کے اجلاس میں دی گئی — فائل فوٹو

پاک فوج کے میڈیکل کور کے 11 افسران سمیت 36 برگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں میڈیکل کور کے 11 افسران سمیت 36 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے رینک پر ترقی

ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئر فہیم عامر، بریگیڈیئر راشد محمود، بریگیڈیئر عبدالعید، بریگیڈیئر شاہد منظور، بریگیڈیئر ارشد محمود، بریگیڈیئر محمد عاطف منشا، بریگیڈیئر افتخار حسن چوہدری اور بریگیڈیئر محمد عمر بشیر شامل ہیں۔

ترقی پانے والے دیگر افسران میں بریگیڈیئر اسدالرحمٰن، بریگیڈیئر واجد عزیز، بریگیڈیئر کامران تبریز سویرا، بریگیڈیئر محمد رضا آزاد، بریگیڈیئر چوہدری عامر اجمل، بریگیڈیئر جواد احمد قاضی، بریگیڈیئر احسان علی، بریگیڈیئر کامران نذیر، بریگیڈیئر شبیر ناریجو اور بریگیڈیئر عادل رحمانی بھی شامل ہیں۔

بریگیڈیئر جاوید دوست چانڈیو، بریگیڈیئر سید آصف حسین، بریگیڈیئر محمد اسحٰق خٹک، بریگیڈیئر احمد بلال، بریگیڈیئر محمد شہباز تبسم، بریگیڈیئر ظفر اقبال اور بریگیڈیئر عمران اللہ کو بھی ترقی دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پاک فوج کے 40 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی

آرمی میڈیکل کور کے برگیڈیئر محسن محمد قریشی، بریگیڈیئر ظہیر اختر، بریگیڈیئر محمود سلطان، بریگیڈیئر حفیظ الدین، بریگیڈیئر سلمان سلیم، بریگیڈیئر محمد ظفر علی، بریگیڈیئر سید خرم شہزاد، بریگیڈیئر بلال عمیر، بریگیڈیئر عتیق الرحمٰن، بریگیڈیئر راؤ علی شان خان اور بریگیڈیئر عبیرہ چوہدری کو بھی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024