• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

پی ایس ایل کے لاہور میں بقیہ میچ بھی شائقین کے بغیر کروانے کا فیصلہ

شائع March 13, 2020 اپ ڈیٹ March 17, 2020
لاہور میں میچوں کے لیے خریدی گئی ٹکٹوں کی واپسی پی سی بی کی ری فنڈ پالیسی کے تحت ہوگی، پی سی بی — فائل فوٹو / ڈینس فریڈمین
لاہور میں میچوں کے لیے خریدی گئی ٹکٹوں کی واپسی پی سی بی کی ری فنڈ پالیسی کے تحت ہوگی، پی سی بی — فائل فوٹو / ڈینس فریڈمین

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حکومت پنجاب کی سفارش پر ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے لاہور میں شیڈول بقیہ میچ قذافی اسٹیڈیم کے بند دروازوں میں منعقد کروانے کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ ایونٹ میں شریک افراد کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

اس فیصلے کا اطلاق بورڈ سے منظور شدہ کمرشل پارٹنرز، میڈیا نمائندگان اور دیگر سروس فراہم کرنے والے افراد پر نہیں ہوگا۔

اس کے علاوہ کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف اور فرنچائز مالکان کے اہلخانہ کو بھی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

اس حوالے سے لاہور میں میچوں کے لیے خریدی گئی ٹکٹوں کی واپسی پی سی بی کی ری فنڈ پالیسی کے تحت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کو ہلکا مت لیجیے، یہ توقعات سے زیادہ خطرناک ہوسکتا ہے

لاہور میں شیڈول بقیہ میچز:

15 مارچ:

ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز، دوپہر 2 بجے

17 مارچ:

  • پہلا سیمی فائنل (پوائنٹس ٹیبل کی پہلی ٹیم بمقابلہ چوتھی ٹیم)، دوپہر 2 بجے
  • دوسرا سیمی فائنل (پوائنٹس ٹیبل کی دوسری ٹیم بمقابلہ تیسری ٹیم)، شام 7 بجے

18 مارچ:

فائنل، شام 7 بجے

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں جمعہ سے پی ایس ایل کے میچز بغیر تماشائیوں کے منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں منعقد ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کے حوالے سے پالیسی فیصلہ لیتے ہوئے کہا تھا کہ جمعہ سے لیگ کے میچز شائقین کے بغیر ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ کے میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 'آج کے میچ میں شائقین ہوں گے لیکن کل اور دیگر میچز بند اسٹیڈیم میں ہوں گے اور شائقین کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی'۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ 'ہم میچز کروا رہے ہیں لیکن مزید خطرہ مول نہیں لے سکتے'۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 21 ہے جس میں کراچی کے بعد سب سے زیادہ مریضوں کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024