• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سجل علی اور احد رضا میر کی شادی کی تقریبات کی تصاویر وائرل؟

شائع March 12, 2020 اپ ڈیٹ March 13, 2020
دونوں نے اپنے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس پر کوئی تصویر شیئر نہیں کی—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے اپنے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس پر کوئی تصویر شیئر نہیں کی—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی مقبول جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی شادی کی خبریں تو گزشتہ برس اس وقت ہی شروع ہوگئی تھیں جب دونوں نے منگنی کرلی تھی۔

یہ خبریں بھی آئی تھیں کہ سجل علی اور احد رضا میر مارچ 2020 میں ترکی میں شادی کریں گے تاہم بعد ازاں احد رضا میر نے ایسی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ترکی میں شادی نہیں کریں گے۔

تاہم اداکار نے شادی کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کوئی واضح جواب نہیں دیا تھا البتہ ارادہ ظاہر کیا تھا کہ ان کی جلد ہی شادی ہو گی۔

گزشتہ چند ہفتوں سے سوشل میڈیا پر بھی دونوں کی شادی کے حوالے سے خبریں زیر گردش ہیں جب کہ دونوں کی شادی کے دعوت نامے بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں لیکن تاحال دونوں نے اس حوالے سے خود کوئی وضاحت نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: سجل علی، احد رضا میر کی شادی کے کارڈز کی تقسیم شروع

گزشتہ روز ہی سجل علی کی ساتھی اداکارہ زارا نور عباس نے بھی ان کی شادی کے حوالے سے ایک انسٹاگرام پوسٹ کی تھی تاہم انہوں نے بھی اپنی پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا تھا کہ اداکارہ کب تک شادی کریں گی لیکن انہوں نے اداکارہ کی شادی کا ذکر کیا تو مداح سمجھ گئے کہ ان کی شادی جلد ہی ہونے والی ہے۔

دونوں کی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا ہے—فوٹو: سجل علی انسٹاگرام
دونوں کی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا ہے—فوٹو: سجل علی انسٹاگرام

اداکارہ زارا نور عباس نے سجل علی کے ساتھ اپنی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ایک دہائی، ہم نے ایک ساتھ بہت کچھ دیکھا، بہت کچھ شیئر کیا، زندگی، موت، خوشیاں، تفاوت، مشکل حالات میں ایک ساتھ رہے اور اب تم اپنی زندگی کے ایک نئے سفر کا آغاز کرنے جارہی ہو'۔

زارا نور عباس نے مزید لکھا تھا کہ 'مجھے یقین نہیں آرہا کہ تم شادی کرنے جارہی ہو، میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ دن اتنا جلدی آئے گا لیکن میں ہمیشہ سے یہ جانتی تھی کہ تم بہت آگے جاؤ گی، میری دعا ہے تمہیں ہمیشہ بہترین ملے'۔

مزید پڑھیں: یقین نہیں آرہا کہ ’سجل‘ تمہاری شادی ہونے جارہی ہے، زارا نور عباس

اداکارہ نے سجل کے منگیتر احد رضا میر کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا تھا کہ 'سجل اپنے ہونے والے شوہر کو یہ بتا دینا کہ تم سب سے پہلے ہمیشہ میری رہو گی'۔

اور اب سوشل میڈیا پر سجل علی اور احد رضا میر کی شادی کی تقریبات کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں اور دونوں کے مداح سوشل میڈیا پوسٹس میں دعویٰ کر رہے ہیں کہ دونوں کی شادی کی تقریبات 12 مارچ کی شام کو شروع ہوگئی تھیں۔

وائرل ہونے والی کچھ تصاویر میں جوڑے کے ساتھ اہل خانہ بھی دکھائی دیے—فوٹو: انسٹاگرام
وائرل ہونے والی کچھ تصاویر میں جوڑے کے ساتھ اہل خانہ بھی دکھائی دیے—فوٹو: انسٹاگرام

تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ 12 مارچ کو دونوں کے مایوں کی تقریبات ہوئیں اور وائرل ہونے والی تصاویر میں دونوں کو انتہائی خوش دیکھا جا سکتا ہے۔

دونوں کی مایوں کی تقریب کے موقع پر ان کے مداحوں نے ’سحد‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا، جس میں دونوں کی شادی کی تقریبات کی تصاویر شیئر کی گئیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں کی شادی کی تقریبات کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد باوجود دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کوئی تصویر شیئر نہیں کی اور نہ ہی اپنی شادی کی تقریبات کے حوالے سے مداحوں کو باخبر کیا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں سادگی سے شادی کرنے کے بعد مداحوں کو خوشخبری سنائیں گے۔

وائرل تصاویر میں دونوں کو سادگی میں دیکھا جا سکتا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
وائرل تصاویر میں دونوں کو سادگی میں دیکھا جا سکتا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

واضح رہے کہ دونوں کی ڈھولکی کی تقریب گزشتہ ماہ فروری کے اختتام میں ہوئی تھیں جب کہ 29 فروری کو پاکستان میں تعینات برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مائیک نیتھا درناکس نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ انہیں سجل علی اور احد رضا میر نے اپنی شادی میں مدعو کیا ہے۔

برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مائیک نیتھا درناکس نے یہ نہیں بتایا تھا کہ جوڑے کی شادی کب اور کہاں ہوگی تاہم انہوں نے تصدیق کی تھی کہ جوڑے نے انہیں شادی میں مدعو کیا ہے اور اس موقع پر انہوں نے اداکار جوڑے کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی تھی۔

دونوں نے 2019 میں منگنی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے 2019 میں منگنی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024