• KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

پی ایس ایل: کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

شائع March 12, 2020
بابر اعظم نے ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 69 رنز بنائے — پی سی بی ٹوئٹر
بابر اعظم نے ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 69 رنز بنائے — پی سی بی ٹوئٹر
سہیل اختر نے 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے شاندار 68 رنز اسکور کیے — فوٹو: ڈان نیوز
سہیل اختر نے 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے شاندار 68 رنز اسکور کیے — فوٹو: ڈان نیوز
ہم بھی اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے فیلڈنگ کرتے، سہیل اختر — فوٹو: ڈان نیوز
ہم بھی اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے فیلڈنگ کرتے، سہیل اختر — فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو باآسانی 10 وکٹوں سے ہرا دیا۔

151 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کے بابر اعظم اور شرجیل خان نے لاہور کے باؤلرز کی ایک نہ چلنے دی اور گراؤنڈ کے چاروں جانب شاٹ کھیلتے ہوئے بغیر کسی نقصان کے ہی اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔

کراچی نے مطلوبہ ہدف اننگز کے 17ویں اوور میں حاصل کیا۔

شرجیل خان نے 5 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 59 گیندوں پر 74 رنز جبکہ بابر اعظم نے ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 46 گیندوں میں 69 رنز بنائے۔

شاندار بلے بازی پر شرجیل خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

قبل ازیں کراچی کی دعوت پر لاہور نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کے اوپنرز فخر زمان اور کپتان سہیل اختر نے 49 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد فخر زمان 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

کرس لِن نے سہیل اختر کے ساتھ مل کر اسکور کو آگے بڑھایا لیکن 72 کے مجموعی اسکور پر وہ بھی 5 رنز بنا کر کپتان کا ساتھ چھوڑ گئے۔

لاہور کے جارح مزاج بلے باز بین ڈَنک بھی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے اور 9 رنز بنا کر عمید آصف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

سہیل اختر نے 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے شاندار 68 رنز اسکور کیے جس کے بعد ارشد اقبال نے انہیں ایل بھی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

لاہور کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑے سَمیت پٹیل تھے جو 133 کے مجموعے پر 5 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

جارح مزاج بلے بازوں کے وقفے وقفے سے آؤٹ ہونے کے باعث لاہور زیادہ بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں اس نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سپر لیگ، کون آگے جائے گا اور کون گھر؟

محمد حفیظ 35 اور ڈیوڈ ویزے 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کی جانب سے عمید آصف اور ارشد اقبال نے 2، 2 جبکہ کرس جورڈن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

لاہور قلندرز کو چار میچز میں مسلسل کامیابی کے بعد شکست کا مزہ چکھنا پڑا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور نے کامیابی حاصل کی تھی۔

کراچی میں میچز شائقین کے بغیر کرانے کا فیصلہ

دوسری جانب سندھ حکومت نے جمعہ سے کراچی میں پی ایس ایل کے میچز شائقین کے بغیر کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ کورونا وائرس کے حوالے سے صوبائی حکومت کی ٹاسک فورس کے اجلاس میں لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ کے میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 'آج کے میچ میں شائقین ہوں گے لیکن کل اور دیگر میچز بند اسٹیڈیم میں ہوں گے اور شائقین کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی'۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ 'ہم میچز کروا رہے ہیں لیکن مزید خطرہ مول نہیں لے سکتے'۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025