• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کیا یہ بھارتی اداکار احد رضا میر کے جڑواں ہیں؟

شائع March 12, 2020
دونوں اداکاروں کا انداز بھی ملتا جلتا نظر آیا — فوٹو: انسٹاگرام
دونوں اداکاروں کا انداز بھی ملتا جلتا نظر آیا — فوٹو: انسٹاگرام

کہا جاتا ہے کہ اس دنیا میں ایک جیسی صورت رکھنے والے 7 افراد موجود ہوتے ہیں اور اگر یہ حقیقت ہے تو پاکستان کے نامور اداکار احد رضا میر کو اپنا ایک ہم شکل تو سوشل میڈیا پر ہی مل گیا۔

ویڈیو اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر ایک بھارتی فلم 'گلٹی' حال ہی میں ریلیز ہوئی۔

اس فلم کی پروڈکشن بولی وڈ ہدایت کار و پروڈیوسر کرن جوہر نے کی، جس میں انہوں نے بولی وڈ اداکارہ کیارا اڈوانی کے ساتھ کچھ نئے اداکار بھی کاسٹ کیے۔

مزید پڑھیں: رنویر سنگھ کے پاکستانی ہم شکل سے ملیے

ان میں سے ایک بھارتی اداکار گر فتح سنگھ پیرزادہ ہیں جو اس فلم میں ولن کا کردار نبھاتے نظر آئے۔

تاہم انٹرنیٹ پر شائقین نے اداکار کی اداکاری اور فلم کو نوٹس کرنے کے بجائے کچھ اور ہی نوٹس کیا۔

اور وہ بات یہ تھی کہ گر فتح سنگھ پیرزادہ کو شائقین پاکستانی اداکار احد رضا میر سے ملاتے نظر آئے۔

ایک صارف نے ان دونوں اداکاروں کی کچھ تصاویر ایک ساتھ شیئر کیں جس میں ان کی واضح مماثلت نظر آرہی ہے۔

ان دونوں اداکاروں کی نیچے دی گئیں تصاویر خود دیکھیں، یقیناً آپ بھی دنگ رہ جائیں گے:

کیا ان دونوں کی مسکراہٹ ایک جیسی ہے؟

یا پھر تصاویر بنوانے کا انداز؟

ان دونوں کو یقیناً ایک ساتھ کام کرنا چاہیے

26 سالہ احد رضا میر کے کیریئر پر ایک نظر ڈالی جائے تو انہوں نے اداکاری کا آغاز 2010 کے ڈرامے 'خاموشیاں' کے ساتھ کیا۔

وہ 'سمی'، 'یقین کا سفر'، 'آنگن' جیسے ڈراموں میں کام کرچکے ہیں۔

ان کی فلم 'پرواز ہے جنون' بھی باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی۔

اس وقت ان کے دو ڈرامے 'عہد وفا' اور 'یہ دل میرا' نشر ہورہے ہیں جنہیں مداحوں کا مثبت ردعمل مل رہا ہے۔

احد رضا میر ٹیلی ویژن اور فلمز کے ساتھ ساتھ اسٹیج ڈراموں کا بھی حصہ بن چکے ہیں۔

وہ نامور اداکار آصف رضا میر کے بڑے بیٹے ہیں جبکہ جلد نامور اداکارہ سجل علی سے شادی بھی کرنے والے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Abdul Razzaq Mar 13, 2020 10:00am
dakhnay mn to ak jasay bilkul b nai lug rahay.. zameen asaman ka ferk hai.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024