• KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

پشاور زلمی کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

شائع March 12, 2020 اپ ڈیٹ March 13, 2020
اس میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی تھی — فائل فوٹو:اے ایف پی
اس میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی تھی — فائل فوٹو:اے ایف پی

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے 10 مارچ کے میچ میں پشاور زلمی کو سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اس کے ساتھ لاہور قلندرز کے دلبر حسین کو بھی کھلاڑیوں اور پلیئر سپورٹ اہلکاروں کے لیے طے کردہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔

چونکہ یہ پشاور زلمی کی پہلی کوتاہی تھی اس لیے تمام 11 کھلاڑیوں میں سے ہر ایک پر کھلاڑیوں اور پلیئر سپورٹ اہلکاروں کے لیے طے کردہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ضابطہ اخلاق کی دفعہ 2 کی شق 22 کے تحت میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز کی مسلسل تیسری فتح، پشاور زلمی کو شکست

تاہم اگر پشاور زلمی ٹورنامنٹ کے دوران ایک اور مرتبہ سلو اوور ریٹ کی مرتکب ہوئی تو یہ ان کا جرم سمجھا جائے گا اور اسکوارڈ کے ہر رکن پر 20 فیصد میچ فیس کا جرمانہ لاگو ہوگا۔

مذکورہ جرمانہ فیلڈ ایمپائرز علیم ڈار اور مائیکل گوگ، تھرڈ ایمپائر آصف یعقوب اور فورتھ ایمپائر ناصر حسین نے عائد کیا کہ جبکہ پابندیاں میچ ریفری محمد انیس نے لگائیں۔

دوسری جانب لاہور قلندرز کے دلبر حسین کو دفعہ 2 کی شق 5 کی خلاف ورزی کرنے پر میچ کی قابل اطلاق فیس کا 5 فیصد جرمانہ کیا گیا۔

مذکورہ دفعہ میں کہا گیا ہے کہ بیٹنگ کرنے والے شخص کے آؤٹ ہونے پر اس کے لیے تحقیر آمیز یا ایسی زبان استعمال کرنا، ایکشن یا انداز اختیار کرنا جو جارحانہ ردِ عمل پر اکساتا ہو'۔

مزید پڑھیں: قلندرز تیسری فتح کے ساتھ تیسرے نمبر پر

خیال رہے کہ یہ واقعہ منگل کو کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی کے 18ویں اوور کے دوران پیش آیا جب دلبر حسین نے حیدر علی کو آؤٹ کرنے کے بعد ایسا انداز اختیار کیا جو آؤٹ ہوکر جانے والے بیٹسمین کی جانب سے کوئی ردِ عمل کا باعث بن سکتا تھا۔

یاد رہے کہ اس میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

ان کا اب ٹاکرہ جمعرات (آج) نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کے ساتھ ہوگا جبکہ پشاور زلمی جمعے کے روز کراچی میں ہی اپنا میچ ملتان سلطان کے ساتھ کھیلے گی۔

تاہم دونوں ہی ٹیموں کے لیے پلے آف میں خالی تین جگہوں کو پر کرنے کے مواقع موجود ہیں۔


یہ خبر 12 مارچ 2020 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025